قرآن - 21:72 سورہ الأنبياء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

72
وَوَهَبۡنَا لَهُۥٓ إِسۡحَٰقَ وَيَعۡقُوبَ نَافِلَةٗۖ وَكُلّٗا جَعَلۡنَا صَٰلِحِينَ

Transliteration: (Wa wahabnaa lahooo Ishaaqa; wa Ya'qooba naafilah; wa kullan ja'alnaa saaliheen)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَؕ-وَ یَعْقُوْبَ نَافِلَةًؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا صٰلِحِیْنَ(72) || اور ہم نے اسے اسحق عطا فرمایا اور یعقوب پوتا اور ہم نے ان سب کو اپنے قربِ خاص کا سزاوار کیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق عطا فرمایا اور مزید یعقوب (پوتا) اور ہم نے ان سب کو اپنے خاص قرب والے بنایا۔ || اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق عطا فرمایا اور مزید یعقوب (پوتا) اور ہم نے ان سب کو اپنے خاص قرب والے بنایا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأنبياء آیت 72 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَؕ-وَ یَعْقُوْبَ نَافِلَةً:اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب مزید عطا فرمایا۔} یہاں  حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پرکی گئی مزید نعمتوں  کابیان فرمایا گیا کہ ہم نے انہیں  حضرت اسحق عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بیٹا اور حضرت یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پوتا عطا فرمائے ۔ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے  اللہ عَزَّوَجَلَّ سے بیٹے کے لیے دعا کی تھی مگر  اللہ عَزَّوَجَلَّ نے انہیں  بیٹے کے ساتھ ساتھ پوتے کی بھی بشارت دی جوکہ بغیرسوال کے عطا کیا گیا اور ان سب کو  اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص قرب والا بنایا۔( مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۷۲، ص۷۲۱-۷۲۲)

نیک اولاد کا فائدہ:

            اس سے معلوم ہوا کہ نیک اولاد  اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خاص رحمت ہے ۔ نیک اولاد وہ اعلیٰ پھل ہے جو دنیا اور آخرت دونوں  میں  کام آتا ہے، اس لئے  اللہ تعالیٰ سے جب بھی اولاد کے لئے دعا کریں  تو نیک اور صالح اولاد کی ہی دعا کریں ۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now