قرآن - 29:19 سورہ العنكبوت ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

19
أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ كَيۡفَ يُبۡدِئُ ٱللَّهُ ٱلۡخَلۡقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥٓۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٞ

Transliteration: (Awa lam yaraw kaifa yubdi'ul laahul khalqa summa yu'eeduh; inna zaalika 'alal laahi yaseer)

ترجمہ: کنزالایمان - اَوَ لَمْ یَرَوْا كَیْفَ یُبْدِئُ اللّٰهُ الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗؕ-اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ(19) || اور کیا انہوں نے نہ دیکھا اللہ کیونکر خلق کی ابتدا فرماتا ہے پھر اُسے دوبارہ بنائے گا بیشک یہ الله کو آسان ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ الله پیدا کرنے کی ابتداء کیسے کرتا ہے؟پھروہ اسے دوبارہ بنائے گابیشک یہ الله پر بہت آسان ہے۔ || اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ الله پیدا کرنے کی ابتداء کیسے کرتا ہے؟پھروہ اسے دوبارہ بنائے گابیشک یہ الله پر بہت آسان ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ العنكبوت آیت 19 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَوَ لَمْ یَرَوْا: اور کیا انہوں  نے نہیں  دیکھا۔} ممکن ہے کہ اس آیت سے لے کر آیت نمبر23تک کا کلام حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کے بارے میں  ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ بیان کرنے کے دوران ان آیات میں  کفارِ مکہ کو نصیحت کی گئی اور اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا گیا ہو۔اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا ان کافروں  نے نہیں  دیکھا کہ اللہ تعالیٰ پیدا کرنے کی ابتداء کیسے کرتا ہے کہ پہلے انسان کو نطفہ بناتا ہے،پھر جمے ہوئے خون کی صورت دیتا ہے،پھر گوشت کا ٹکڑا بناتا ہے اس طرح درجہ بدرجہ اس کی تخلیق کو مکمل کرتا ہے، پھر آخرت میں  دوبارہ زندہ کئے جانے کے وقت اللہ تعالیٰ اسے دوبارہ بنائے گابیشک پہلی بار پیدا کرنا اور مرنے کے بعد پھر دوبارہ بنانا اللہ تعالیٰ پر بہت آسان ہے۔( خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۱۹، ۳ / ۴۴۸)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now