قرآن - 29:4 سورہ العنكبوت ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

4
أَمۡ حَسِبَ ٱلَّذِينَ يَعۡمَلُونَ ٱلسَّيِّـَٔاتِ أَن يَسۡبِقُونَاۚ سَآءَ مَا يَحۡكُمُونَ

Transliteration: (Am hasibal lazeena ya'maloonas sayyiaati any yasbiqoonaa; saaa'a maa yahkumoon)

ترجمہ: کنزالایمان - اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّسْبِقُوْنَاؕ-سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ(4) || یا یہ سمجھے ہوئے ہیں وہ جو برے کام کرتے ہیں کہ ہم سے کہیں نکل جائیں گے کیا ہی برا حکم لگاتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا (کیا) بُرے اعمال کرنے والوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم سے کہیں نکل جائیں گے؟ وہ کیا ہی بُرا فیصلہ کرتے ہیں ۔ || یا (کیا) بُرے اعمال کرنے والوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم سے کہیں نکل جائیں گے؟ وہ کیا ہی بُرا فیصلہ کرتے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ العنكبوت آیت 4 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّسْبِقُوْنَا: یابرے اعمال کرنے والوں  نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم سے کہیں  نکل جائیں  گے؟} ارشاد فرمایا :جو لوگ شرک اور گناہوں  میں  مبتلا ہیں  کیا انہوں  نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ ہم سے بچ کر کہیں  نکل جائیں  گے اور ہم انہیں  ان کے اعمال کی سز انہ دے سکیں  گے،ایساہر گز نہ ہو گا اوروہ یہ سمجھ کر کیا ہی برا فیصلہ کرتے ہیں ۔( روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۴، ۶ / ۴۴۷)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now