قرآن - 29:5 سورہ العنكبوت ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

5
مَن كَانَ يَرۡجُواْ لِقَآءَ ٱللَّهِ فَإِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ لَأٓتٖۚ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ

Transliteration: (Man kaana yarjoo liqaaa 'allaahi fa inna ajalal laahi la'aat; wa Huwass Sameeul 'Aleem)

ترجمہ: کنزالایمان - مَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ اللّٰهِ فَاِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ لَاٰتٍؕ-وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(5) || جسے الله سے ملنے کی امید ہو تو بیشک الله کی میعاد ضرور آنے والی ہے اور وہی سنتا جانتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان جو الله کی ملاقات کی امید رکھتاہوتو بیشک الله کا مقرر کیا ہوا وعدہ ضرور آنے والا ہے اور وہی سننے والا، جاننے والا ہے۔ || جو الله کی ملاقات کی امید رکھتاہوتو بیشک الله کا مقرر کیا ہوا وعدہ ضرور آنے والا ہے اور وہی سننے والا، جاننے والا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ العنكبوت آیت 5 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{مَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ اللّٰهِ: جو اللہ کی ملاقات کی امید رکھتا ہو۔} اس کا معنی یہ ہے کہ جو شخص دوبارہ زندہ کئے جانے اور حساب لئے جانے سے ڈرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے ثواب ملنے کی امید رکھتا ہے تو وہ سن لے کہ اللہ تعالیٰ نے ثواب اور عذاب کا جو وعدہ فرمایا ہے وہ ضرور پورا ہونے والا ہے، لہٰذا اسے چاہیے کہ اس کے لئے تیار رہے اور نیک اعمال کرنے میں  جلدی کرے اور اللہ تعالیٰ ہی بندوں  کے اقوال کو سننے والا اور ان کے افعال کو جاننے والا ہے۔( خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۵، ۳ / ۴۴۵)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now