قرآن - 29:44 سورہ العنكبوت ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

44
خَلَقَ ٱللَّهُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِٱلۡحَقِّۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗ لِّلۡمُؤۡمِنِينَ

Transliteration: (Khalaqal laahus samaawaati wal arda bilhaqq; inna fee zaalika la aayatan lil mu'mineen (section 4))

ترجمہ: کنزالایمان - خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ(44) || الله نے آسمان اور زمین حق بنائے بیشک اس میں نشانی ہے مسلمانوں کے لیے۔ ترجمہ: کنزالعرفان الله نے آسمان اور زمین حق بنائے، بیشک اس میں ایمان والوں کیلئے نشانی ہے۔ || الله نے آسمان اور زمین حق بنائے، بیشک اس میں ایمان والوں کیلئے نشانی ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ العنكبوت آیت 44 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ: اللہ نے آسمان اور زمین حق بنائے۔} یعنی اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین کو باطل نہیں  بنایا بلکہ حکمت کے تحت بنایا ہے اور بے شک ان دونوں  کی تخلیق میں  مسلمانوں  کے لئے اللہ تعالیٰ کی قدرت، حکمت، اس کی وحدانیّت اور یکتائی پر دلالت کرنے والی نشانی ضرور موجود ہے۔( مدارک، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۴۴، ص۸۹۴، خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۴۴، ۳ / ۴۵۲، ملتقطاً)

            یاد رہے کہ آسمان و زمین کی پیدائش پر غور کرکے اللہ تعالیٰ کی معرفت صرف مومن ہی حاصل کرتے ہیں  اس لئے یہاں  انہیں  کا ذکر ہواکہ اس میں  مومنوں  کیلئے نشانی ہے ورنہ عمومی طور پر یہ سب کے لئے عبرت ہیں ۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now