قرآن - 29:62 سورہ العنكبوت ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

62
ٱللَّهُ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦ وَيَقۡدِرُ لَهُۥٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٞ

ترجمہ: کنزالایمان - اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗؕ-اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ(62) || الله کشادہ کرتا ہے رزق اپنے بندوں میں جس کے لیے چاہے اور تنگی فرماتا ہے جس کے لیے چاہے بیشک الله سب کچھ جانتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان الله اپنے بندوں میں جس کے لیے چاہتا ہے رزق وسیع کردیتا ہے اور تنگ کردیتا ہے جس کیلئے چاہے، بیشک الله سب کچھ جاننے والا ہے۔ || الله اپنے بندوں میں جس کے لیے چاہتا ہے رزق وسیع کردیتا ہے اور تنگ کردیتا ہے جس کیلئے چاہے، بیشک الله سب کچھ جاننے والا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ العنكبوت آیت 62 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ: اللہ اپنے بندوں  میں  جس کے لیے چاہتا ہے رزق وسیع کردیتا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں  میں  خواہ وہ مومن ہوں  یا کافر، جس کے لیے چاہتا ہے رزق وسیع کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے رزق تنگ کردیتا ہے ، بیشک اللہ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا ہے تو اسے یہ بھی معلوم ہے کہ کس چیز میں  بندےکی بھلائی ہے اور کس میں  نقصان ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ کون کس وقت امیری کے لائق ہے اور کون کس وقت غریبی کے لائق ہے لہٰذا وہ حکمت اور مَصلحت کے مطابق ہی ہر ایک کے ساتھ معاملہ فرماتا ہے۔( روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۶۲، ۶ / ۴۸۹، مدارک، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۶۲، ص۸۹۸، ملتقطاً)

          نوٹ:مخلوق کے درمیان رزق میں  برابری نہ ہونے کی حکمتیں  جاننے کے لئے سورہِ رعد،آیت نمبر26کے تحت مذکور کلام ملاحظہ فرمائیں ۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now