قرآن - 25:9 سورہ الفرقان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

9
ٱنظُرۡ كَيۡفَ ضَرَبُواْ لَكَ ٱلۡأَمۡثَٰلَ فَضَلُّواْ فَلَا يَسۡتَطِيعُونَ سَبِيلٗا

Transliteration: (Unzur kaifa daraboo lakal amsaala fadalloo falaa yastatee'oona sabeelaa (section 1))

ترجمہ: کنزالایمان - اُنْظُرْ كَیْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَبِیْلًا(9) || اے محبوب دیکھو کیسی کہاوتیں تمہارے لیے بنارہے ہیں تو گمراہ ہوئے کہ اب کوئی راہ نہیں پاتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اے حبیب ! دیکھو تمہارے لئے کیسی مثالیں بیان کررہے ہیں تو یہ گمراہ ہوگئے ہیں کہ اب انہیں کسی راہ کی طاقت نہیں ۔ || اے حبیب ! دیکھو تمہارے لئے کیسی مثالیں بیان کررہے ہیں تو یہ گمراہ ہوگئے ہیں کہ اب انہیں کسی راہ کی طاقت نہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الفرقان آیت 9 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اُنْظُرْ كَیْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ: دیکھو تمہارے لئے کیسی مثالیں  بیان کررہے ہیں ۔} اس سے اوپر والی آیات میں  نبی کریم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بارے میں بیان کی گئی کفار کی بیہودہ باتوں  کے بارے میں   اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ اے حبیب! صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ دیکھیں  کہ یہ کفار آپ کے بارے میں  کیسی عجیب و غریب اور عقل سے خارج باتیں  کر رہے ہیں  اور یہ باتیں  عجیب ہونے کی وجہ سے کہاوتوں  کی طرح ہیں  اور انہوں  نے آپ کے لئے کیسے احوال گھڑ لئے ہیں  جن کا واقع ہونا ہی بعید ہے۔ یہ لوگ آپ کی شان سے جاہل اور آپ کے جمال سے غافل ہیں  کہ انہوں  نے جادو کئے ہوئے اور محتاج کے ساتھ آپ کو تشبیہ دے دی حالانکہ جادو کیا ہوا اور محتاج شخص کبھی بھی رسول ہونے کی صلاحیت نہیں  رکھتا، اسی وجہ سے یہ لوگ واضح طور پر حق سے گمراہ ہو گئے اور اب انہیں  ہدایت کی کسی راہ کی طاقت نہیں  اور اپنی گمراہی سے نکلنے کا ان کے پاس کوئی راستہ نہیں ۔( روح البیان، الفرقان، تحت الآیۃ: ۹، ۶ / ۱۹۲، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now