قرآن - 25:7 سورہ الفرقان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

7
وَقَالُواْ مَالِ هَٰذَا ٱلرَّسُولِ يَأۡكُلُ ٱلطَّعَامَ وَيَمۡشِي فِي ٱلۡأَسۡوَاقِ لَوۡلَآ أُنزِلَ إِلَيۡهِ مَلَكٞ فَيَكُونَ مَعَهُۥ نَذِيرًا

Transliteration: (Wa qaaloo maa li haazar Rasooli ya'kulut ta'aama wa yamshee fil aswaaq; law laaa unzila ilaihi malakun fa yakoona ma'ahoo nazeeraa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ قَالُوْا مَالِ هٰذَا الرَّسُوْلِ یَاْكُلُ الطَّعَامَ وَ یَمْشِیْ فِی الْاَسْوَاقِؕ-لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مَلَكٌ فَیَكُوْنَ مَعَهٗ نَذِیْرًا(7) || اور بولے اس رسول کو کیا ہوا کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا ہے کیوں نہ اُتارا گیا ان کے ساتھ کوئی فرشتہ کہ ان کے ساتھ ڈر سُناتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کافروں نے کہا: اس رسول کو کیا ہوا؟ کہ یہ کھانا بھی کھاتا ہے اور بازاروں میں بھی چلتا پھرتا ہے،اس کی طرف کوئی فرشتہ کیوں نہ اُتاردیا گیا جو اس کے ساتھ (لوگوں کو) ڈرانے والا ہوتا؟ || اور کافروں نے کہا: اس رسول کو کیا ہوا؟ کہ یہ کھانا بھی کھاتا ہے اور بازاروں میں بھی چلتا پھرتا ہے،اس کی طرف کوئی فرشتہ کیوں نہ اُتاردیا گیا جو اس کے ساتھ (لوگوں کو) ڈرانے والا ہوتا؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الفرقان آیت 7 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ قَالُوْا: اور کافروں  نے کہا۔} اس آیت سے کفار کی جانب سے تاجدارِ رسالت صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت پر ہونے والے اِعتراضات کوذکر کیا گیا ہے۔چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفارِ قریش نے کعبہ شریف کے نزدیک جمع ہو کر یہ کہا :اس رسول کو کیا ہوا کہ یہ ہماری طرح کھانا بھی کھاتا ہے اور ہماری طرح رزق کی تلاش میں  بازاروں  میں  بھی چلتاپھرتا ہے۔ اس سے ان کافروں  کی مراد یہ تھی کہ اگر آپ صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نبی ہوتے تو نہ کھاتے، نہ بازاروں  میں  چلتے اور یہ بھی نہ ہوتا تو ان کی طرف اِن کی تائید کیلئے کوئی فرشتہ کیوں  نہ اُتاردیا گیا جو ان کے ساتھ ہوتا اور لوگوں  کوان کی اطاعت کا کہتا ہے اور نافرمانی سے ڈراتا نیز اِن کی تصدیق کرتا اور ان کی نبوت کی گواہی دیتا۔( صاوی ، الفرقان ، تحت الآیۃ : ۷ ، ۴ / ۱۴۲۵، روح البیان، الفرقان، تحت الآیۃ: ۷، ۶ / ۱۹۱، مدارک، الفرقان، تحت الآیۃ: ۷-۸، ص۷۹۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now