قرآن - 25:5 سورہ الفرقان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

5
وَقَالُوٓاْ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ ٱكۡتَتَبَهَا فَهِيَ تُمۡلَىٰ عَلَيۡهِ بُكۡرَةٗ وَأَصِيلٗا

Transliteration: (Wa qaalooo asaateerul awwaleenak tatabahaa fahiya tumlaa 'alaihi bukratanw wa aseelaa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ قَالُوْۤا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ اكْتَتَبَهَا فَهِیَ تُمْلٰى عَلَیْهِ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا(5) || اور بولے اگلوں کی کہانیاں ہیں جو انہوں نے لکھ لی ہیں تو وہ ان پر صبح و شام پڑھی جاتی ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اورکافروں نے کہا: (یہ قرآن) پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جو اس (نبی) نے کسی سے لکھوا لی ہیں تو یہی ان پر صبح و شام پڑھی جاتی ہیں ۔ || اورکافروں نے کہا: (یہ قرآن) پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جو اس (نبی) نے کسی سے لکھوا لی ہیں تو یہی ان پر صبح و شام پڑھی جاتی ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الفرقان آیت 5 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ قَالُوْا: اورکافروں  نے کہا۔} یعنی وہی مشرکین قرآنِ کریم کے بارے میں  یہ بھی کہتے ہیں  کہ یہ قرآن  اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہیں  بلکہ رستم و اسفند یار وغیرہ کے قصوں  کی طرح پہلے لوگوں  کی کہانیاں  ہیں  جو رسولُ  اللہ صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کسی سے لکھوا لی ہیں ، کیونکہ کسی سے پڑھے ہوئے نہ ہونے کی وجہ سے یہ خود لکھ نہیں  سکتے، اس لئے دوسروں  سے لکھوا لی ہیں ،پھریہی کہانیاں  ان پر صبح و شام پڑھی جاتی ہیں  تاکہ سُن سُن کر انہیں  یاد ہو جائیں  اور جب آپ کو یاد ہو جاتی ہیں  تو وہی کہانیاں ہمیں  سُنا دیتے ہیں  اور کہتے ہیں  کہ یہ  اللہ تعالیٰ کی وحی ہے۔(خازن، الفرقان، تحت الآیۃ: ۵، ۳ / ۳۶۶، روح البیان، الفرقان، تحت الآیۃ: ۵، ۶ / ۱۹۰، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now