قرآن - 25:6 سورہ الفرقان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

6
قُلۡ أَنزَلَهُ ٱلَّذِي يَعۡلَمُ ٱلسِّرَّ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ إِنَّهُۥ كَانَ غَفُورٗا رَّحِيمٗا

ترجمہ: کنزالایمان - قُلْ اَنْزَلَهُ الَّذِیْ یَعْلَمُ السِّرَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-اِنَّهٗ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا(6) || تم فرماؤ اسے تو اس نے اُتارا ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی بات جانتا ہے بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ :اسے تو اُس نے نازل فرمایا ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر پوشیدہ بات جانتا ہے، بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے۔ || تم فرماؤ :اسے تو اُس نے نازل فرمایا ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر پوشیدہ بات جانتا ہے، بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الفرقان آیت 6 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{قُلْ: تم فرماؤ۔}  اللہ تعالیٰ نے کفار کا رَد کرتے ہوئے فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان کفار سے فرمادیں  کہ اس قرآن کو تو اس  اللہ عَزَّوَجَلَّ نے نازل فرمایا ہے جو آسمانوں  اور زمین کی ہر بات جانتا ہے، یعنی قرآنِ کریم غیبی علوم پر مشتمل ہے اوریہ اس بات کی صریح دلیل ہے کہ قرآنِ پاک غیبوں  کو جاننے والے رب تعالیٰ کی طرف سے ہے۔(مدارک، الفرقان، تحت الآیۃ: ۶، ص۷۹۵)

{اِنَّهٗ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا: بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے۔} یعنی اے کافرو!تم نے قرآنِ مجید کے بارے میں  جو بات کہی ا س کی وجہ سے تم  اللہ تعالیٰ کے عذاب کے مستحق ہو گئے اور  اللہ تعالیٰ تمہیں  عذاب دینے پر کامل قدرت بھی رکھتا ہے لیکن اس نے تم پر مہربانی کرتے ہوئے فوری عذاب نازل نہیں  فرمایا بلکہ تمہیں  مہلت دی تاکہ تم اپنی بات سے رجوع اور  اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  توبہ کر سکو،اگر تم نے ایسا کر لیا تو وہ تمہیں  بخشنے والا مہربان ہے۔( روح البیان، الفرقان، تحت الآیۃ: ۶، ۶ / ۱۹۰، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now