قرآن - 69:19 سورہ الحاقة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

19
فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقۡرَءُواْ كِتَٰبِيَهۡ

Transliteration: (Fa ammaa man ootiya kitaabahoo biyameenihee fa yaqoolu haaa'umuq ra'oo kitaabiyah)

ترجمہ: کنزالایمان - فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ-فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْ(19)اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْ(20) || تو وہ جو اپنا نامۂ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے گا کہے گا لو میرے نامۂ اعمال پڑھو ۔ مجھے یقین تھا کہ میں اپنے حساب کو پہنچوں گا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو بہر حال جسے اس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا: لو میرا نامۂ اعمال پڑھ لو۔ بیشک مجھے یقین تھا کہ میں اپنے حساب کو ملنے والا ہوں ۔ || تو بہر حال جسے اس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا: لو میرا نامۂ اعمال پڑھ لو۔ بیشک مجھے یقین تھا کہ میں اپنے حساب کو ملنے والا ہوں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحاقة آیت 19 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ: تو بہرحال جسے اس کا نامہ اعمال اس کے دائیں  ہاتھ میں  دیا جائے گا۔} یہاں  سے پیشی کے وقت لوگوں  کے احوال کی تفصیل بیان کی جارہی ہے،چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ جب اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  پیشی کے وقت اعمال نامے تقسیم ہوں  گے تو جسے اس کا نامۂ اعمال دائیں  ہاتھ میں  دیا جائے گا تو وہ یہ سمجھ لے گا کہ وہ نجات پانے والوں  میں  سے ہے اور وہ انتہائی فرحت و سُرور کے ساتھ اپنی جماعت ، اپنے اہلِ خانہ اور قرابت داروں  سے کہے گاکہ لو میرے نامۂ اعمال کو پڑھ لو،مجھے دنیا میں  یقین تھا کہ آخرت میں  مجھ سے حساب لیا جائے گا (اسی لئے میں  نے اس کی تیاری کرلی تھی اور حساب دینے سے پہلے اپنا محاسبہ خود کر لیا تھا)۔( صاوی، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۱۹-۲۰، ۶ / ۲۲۲۸، خازن، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۱۹-۲۰، ۴ / ۳۰۵، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now