قرآن - 69:30 سورہ الحاقة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

30
خُذُوهُ فَغُلُّوهُ

Transliteration: (Khuzoohu faghullooh)

ترجمہ: کنزالایمان - خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُ(30)ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُ(31)ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُﭤ(32) || اسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالو ۔ پھر اسے بھڑکتی آگ میں دھنساؤ ۔ پھر ایسی زنجیر میں جس کا ناپ ستر ہاتھ ہے اسے پِرو دو۔ ترجمہ: کنزالعرفان (فرشتوں کو حکم ہوگا) اسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالو۔ پھر اسے بھڑکتی آگ میں داخل کرو۔ پھر ایسی زنجیر میں جکڑ دو جس کی لمبائی ستر ہاتھ ہے۔ || (فرشتوں کو حکم ہوگا) اسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالو۔ پھر اسے بھڑکتی آگ میں داخل کرو۔ پھر ایسی زنجیر میں جکڑ دو جس کی لمبائی ستر ہاتھ ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحاقة آیت 30 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُ: (فرشتوں  کو حکم ہوگا) اسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالو۔} اس آیت اورا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اس کے بعد اللّٰہ تعالیٰ جہنم کے خازنوں کو حکم دے گا کہ تم اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے اس نافرمان کو پکڑلو ،پھر اس کے ہاتھ اس کی گردن سے ملا کر طوق میں  باندھ دو،پھر اسے بھڑکتی آگ میں  داخل کردو تاکہ ا س کی جزا ا س کے گناہ کے مطابق ہو، پھر ایسی زنجیر کو جس کی لمبائی فرشتوں  کے ہاتھ سے ستر ہاتھ ہے اِس میں  اس طرح داخل کردو جیسے کسی چیز میں  ڈوری داخل کی جاتی ہے۔( روح البیان ، الحاقۃ ، تحت الآیۃ: ۳۰-۳۲، ۱۰ / ۱۴۵، جلالین مع صاوی، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۳۰-۳۲، ۶ / ۲۲۳۰، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now