Transliteration: (Summa fee silsilatin zar'uhaa sab'oona ziraa'an faslukooh)
{خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُ: (فرشتوں کو حکم ہوگا) اسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالو۔} اس آیت اورا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اس کے بعد اللّٰہ تعالیٰ جہنم کے خازنوں کو حکم دے گا کہ تم اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے اس نافرمان کو پکڑلو ،پھر اس کے ہاتھ اس کی گردن سے ملا کر طوق میں باندھ دو،پھر اسے بھڑکتی آگ میں داخل کردو تاکہ ا س کی جزا ا س کے گناہ کے مطابق ہو، پھر ایسی زنجیر کو جس کی لمبائی فرشتوں کے ہاتھ سے ستر ہاتھ ہے اِس میں اس طرح داخل کردو جیسے کسی چیز میں ڈوری داخل کی جاتی ہے۔( روح البیان ، الحاقۃ ، تحت الآیۃ: ۳۰-۳۲، ۱۰ / ۱۴۵، جلالین مع صاوی، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۳۰-۳۲، ۶ / ۲۲۳۰، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحاقة آیت 32 تفسیر