قرآن - 15:20 سورہ الحجر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

20
وَجَعَلۡنَا لَكُمۡ فِيهَا مَعَٰيِشَ وَمَن لَّسۡتُمۡ لَهُۥ بِرَٰزِقِينَ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ بِرٰزِقِیْنَ(20) || اور تمہارے لیے اس میں روزیاں کردیں اور وہ کردئیے جنہیں تم رزق نہیں دیتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور تمہارے لیے اس میں زندگی گزارنے کے سامان بنائے اور وہ جاندار بنائے جنہیں تم رزق نہیں دیتے ۔ || اور تمہارے لیے اس میں زندگی گزارنے کے سامان بنائے اور وہ جاندار بنائے جنہیں تم رزق نہیں دیتے ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحجر آیت 20 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ:اور تمہارے لیے اس میں  زندگی گزارنے کے سامان بنائے۔}ا س آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ ہم نے تمہارے لئے زمین میں  زندگی گزارنے کے سامان بنائے اور تمہارے لئے وہ جاندار پیدا کئے جنہیں  تم رزق نہیں  دیتے بلکہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ رزق دیتا ہے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ ہم نے تمہارے لئے اور ان جانداروں  کے لئے زمین میں  زندگی گزارنے کے سامان بنائے جنہیں  تم رزق نہیں  دیتے ۔ یہ دو مفہوموں  پر فرق اصل میں  عربی گرامر کے اعتبار سے ہے۔ آیت میں ’’زندگی گزارنے کے سامان‘‘ سے کھانے ، پینے اور پہننے کی وہ تمام چیزیں  مراد ہیں  جن کی دنیوی زندگی پوری ہونے تک انسان کو ضرورت ہے۔ اور ’’جنہیں  تم رزق نہیں  دیتے‘‘ میں  اہل و عیال، لونڈی غلام ، خدمت گار ، چوپائے اور حشراتُ الارض داخل ہیں  ،ان کے بارے لوگ یہ گمان کرتے ہیں  کہ وہ انہیں  رزق دیتے ہیں ، یہ لوگوں  کی غلط فہمی ہے کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ ہی اِنہیں  اور اُنہیں  سب کو رزق دیتا ہے۔ (مدارک، الحجر، تحت الآیۃ: ۲۰، ص۵۸۰، خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۲۰، ۳ / ۹۹، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now