قرآن - 15:23 سورہ الحجر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

23
وَإِنَّا لَنَحۡنُ نُحۡيِۦ وَنُمِيتُ وَنَحۡنُ ٱلۡوَٰرِثُونَ

Transliteration: (Wa innnaa la nahnu nuhyee wa numeetu wa nahnul waarisoon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اَرْسَلْنَا الرِّیٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَسْقَیْنٰكُمُوْهُۚ-وَ مَاۤ اَنْتُمْ لَهٗ بِخٰزِنِیْنَ(22)وَ اِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ نَحْنُ الْوٰرِثُوْنَ(23) || اور ہم نے ہوائیں بھیجیں بادلوں کو با رور کرنے والیاں تو ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر وہ تمہیں پینے کو دیا اور تم کچھ اس کے خزانچی نہیں ۔ اور بیشک ہم ہی جِلائیں اور ہم ہی ماریں اور ہم ہی وارث ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے ہوائیں بھیجیں جو بادلوں کوپانی سے بھر دیتی ہیں تو ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے وہ تمہیں پینے کو دیا اور تم اس کے خزانچی نہیں ہو۔ اور بیشک ہم ہی زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہم ہی وارث ہیں ۔ || اور ہم نے ہوائیں بھیجیں جو بادلوں کوپانی سے بھر دیتی ہیں تو ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے وہ تمہیں پینے کو دیا اور تم اس کے خزانچی نہیں ہو۔ اور بیشک ہم ہی زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہم ہی وارث ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحجر آیت 23 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اَرْسَلْنَا الرِّیٰحَ:اور ہم نے ہوائیں  بھیجیں  ۔}  آیت کا خلاصۂ کلام یہ ہے کہ بادلوں  میں  پانی پیدا کرنے اور ان سے بارش نازل کر کے تمہیں  سیراب کرنے پر صرف اللّٰہ تعالیٰ قادر ہے ،اس کے سوا اور کسی کو یہ قدرت حاصل نہیں  ۔ اس میں  اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت اور بندوں  کے عاجز ہونے پر عظیم دلیل ہے۔ (مدارک، الحجر، تحت الآیۃ: ۲۲، ص۵۸۰، ملخصاً)

{وَ اِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ:اور بیشک ہم ہی زندہ کرتے ہیں ۔} یعنی مخلوق کو زندگی اور موت عطا کرنا صرف ہمارے ہی دستِ قدرت میں  ہیں  اورتمام مخلوق فنا ہونے والی ہے اور ہم ہی باقی رہنے والے ہیں  اور مُلک کی ملکیت کا دعویٰ کرنے والوں  کی ملکیت ضائع ہوجائے گی اور سب مالکوں  کا مالک یعنی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ باقی رہے گا۔ (خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۲۳، ۳ / ۱۰۰)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now