قرآن - 15:4 سورہ الحجر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

4
وَمَآ أَهۡلَكۡنَا مِن قَرۡيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٞ مَّعۡلُومٞ

Transliteration: (Wa maaa ahlaknaa min qaryatin illaa wa lahaa kitaabum ma'loom)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا وَ لَهَا كِتَابٌ مَّعْلُوْمٌ(4)مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَ(5) || اور جو بستی ہم نے ہلاک کی اس کا ایک جانا ہوا نَوِشتہ تھا۔ کوئی گروہ اپنے وعدہ سے نہ آگے بڑھے نہ پیچھے ہٹے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے جو بستی ہلاک کی اس کیلئے ایک مقرر مدت لکھی ہوئی ہے۔ کو ئی گروہ اپنی مدت سے نہ آگے بڑھے گااورنہ پیچھے ہٹے گا۔ || اور ہم نے جو بستی ہلاک کی اس کیلئے ایک مقرر مدت لکھی ہوئی ہے۔ کو ئی گروہ اپنی مدت سے نہ آگے بڑھے گااورنہ پیچھے ہٹے گا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحجر آیت 4 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ:اور ہم نے جو بستی ہلاک کی۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ سے پہلے جن بستیوں  کے باشندوں  کو ہم نے ہلاک کیا ان کے لئے ایک مُعَیّن وقت لوحِ محفوظ میں  لکھا ہوا تھا، ہم نے انہیں  وہ وقت آنے سے پہلے ہلاک نہیں  کیا اور جب وہ وقت آ گیا تو ہم نے انہیں  تباہ و برباد کر دیا۔ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اسی طرح مکہ کے مشرکوں  کو بھی ہم اسی وقت ہلاک کریں  گے جب ان کا لکھا ہوا معین وقت آ جائے گا کیونکہ میرا فیصلہ یہ ہے کہ میں  معین وقت آنے سے پہلے کسی بستی کے باشندوں  کو ہلاک نہیں  فرماتا۔ (تفسیرطبری، الحجر، تحت الآیۃ: ۴، ۷ / ۴۹۲، ملخصاً)

{مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا:کو ئی گروہ اپنی مدت سے نہ آگے بڑھے گا۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ نے جس گروہ کی ہلاکت کا جو وقت معین کر دیا ہے وہ اسی وقت میں  ہلاک ہو گا،اس معین وقت سے کوئی گروہ نہ آگے  بڑھ سکے گا نہ پیچھے ہٹ سکے گا۔ (تفسیرطبری، الحجر، تحت الآیۃ: ۵، ۷ / ۴۹۲)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now