قرآن - 15:54 سورہ الحجر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

54
قَالَ أَبَشَّرۡتُمُونِي عَلَىٰٓ أَن مَّسَّنِيَ ٱلۡكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ

Transliteration: (Qaala abashshartumoonee 'alaaa am massaniyal kibaru fabima tubashshiroon)

ترجمہ: کنزالایمان - قَالَ اَبَشَّرْتُمُوْنِیْ عَلٰۤى اَنْ مَّسَّنِیَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوْنَ(54) || کہا کیا اس پر مجھے بشارت دیتے ہو کہ مجھے بڑھاپا پہنچ گیا اب کاہے پر بشارت دیتے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان فرمایا: کیا تم مجھے بشارت دیتے ہوحالانکہ مجھے بڑھاپا پہنچ چکا ہے تو کس چیز کی بشارت دے رہے ہو؟ || فرمایا: کیا تم مجھے بشارت دیتے ہوحالانکہ مجھے بڑھاپا پہنچ چکا ہے تو کس چیز کی بشارت دے رہے ہو؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحجر آیت 54 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَالَ:فرمایا۔} یعنی جب فرشتوں  نے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بیٹے کی بشارت دی تو وہ اپنے اور زوجہ کے بڑھاپے کی وجہ سے حیران ہوئے اور فرشتوں  سے فرمایا ’’اتنی بڑی عمر میں اولاد ہونا عجیب وغریب ہے ،ہمارے ہاں  کس طرح اولاد ہوگی؟ کیا ہمیں  پھر جوان کیا جائے گا یا اِسی حالت میں  بیٹا عطا فرمایا جائے گا ؟ (خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۵۴، ۳ / ۱۰۴، تفسیرکبیر، الحجر، تحت الآیۃ: ۵۴، ۷ / ۱۵۱، ملتقطاً)

          تنبیہ: حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا یہ تعجب اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت پر نہیں  بلکہ عادت کے برخلاف کام ہونے پر تھا کہ عموماً بڑھاپے میں  کسی کے ہاں  اولاد نہیں  ہوتی۔ (صاوی، الحجر، تحت الآیۃ: ۵۴، ۳ / ۱۰۴۶، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now