قرآن - 15:61 سورہ الحجر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

61
فَلَمَّا جَآءَ ءَالَ لُوطٍ ٱلۡمُرۡسَلُونَ

ترجمہ: کنزالایمان - فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوْطِ ﹰالْمُرْسَلُوْنَ (61)قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ(62) || تو جب لوط کے گھر فرشتے آئے۔ کہا تم تو کچھ بیگانہ لوگ ہو ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو جب لوط کے گھروالوں کے پاس فرشتے آئے ۔ تو لوط نے فرمایا: تم اجنبی لوگ ہو۔ || تو جب لوط کے گھروالوں کے پاس فرشتے آئے ۔ تو لوط نے فرمایا: تم اجنبی لوگ ہو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحجر آیت 61 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

فَلَمَّا جَآءَ: تو جب فرشتے آئے ۔  {اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب فرشتوں نے حضرت ابراہیم    عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بیٹے کی بشارت دی اور اپنے آنے کا مقصد بیان کر دیا تو وہ حضرت لوط    عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام    اور    ان کی قوم کی طرف آئے۔ جب وہ خوبصورت نوجوانوں کی شکل میں حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے گھر آئے اور حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام      کو   اندیشہ ہوا کہ قوم اُن کے پیچھے پڑ جائے گی تو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرشتوں  سے فرمایا ’’تم نہ تو یہاں کے باشندے  ہو اورنہ مسافرت کی کوئی علامت تم میں پائی جاتی ہے،تم کیوں آئے ہو ؟(خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۶۱-۶۲، ۳ / ۱۰۵، مدارک، الحجر، تحت الآیۃ: ۶۱-۶۲، ص۵۸۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now