قرآن - 15:71 سورہ الحجر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

71
قَالَ هَـٰٓؤُلَآءِ بَنَاتِيٓ إِن كُنتُمۡ فَٰعِلِينَ

Transliteration: (Qaala haaa'ulaaa'i banaateee in kuntum faa'ileen)

ترجمہ: کنزالایمان - قَالُـوْۤا اَوَ لَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ(70)قَالَ هٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیْۤ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَﭤ(71) || بولے کیا ہم نے تمہیں منع نہ کیا تھا کہ اوروں کے معاملہ میں دخل نہ دو۔ کہا یہ قوم کی عورتیں میری بیٹیاں ہیں اگر تمہیں کرنا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان انہوں نے کہا: کیا ہم نے تمہیں دوسروں کے معاملے میں دخل دینے سے منع نہ کیا تھا؟ فرمایا: یہ قوم کی عورتیں میری بیٹیاں ہیں (تو ان سے نکاح کرلو) اگر تمہیں کرنا ہے ۔ || انہوں نے کہا: کیا ہم نے تمہیں دوسروں کے معاملے میں دخل دینے سے منع نہ کیا تھا؟ فرمایا: یہ قوم کی عورتیں میری بیٹیاں ہیں (تو ان سے نکاح کرلو) اگر تمہیں کرنا ہے ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحجر آیت 71 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَالَ:فرمایا۔} جب حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے دیکھا کہ یہ لوگ اپنے ارادے سے باز نہیں  آئیں  گے تو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان سے فرمایا کہ ’’یہ قوم کی عورتیں  میری بیٹیاں  ہیں  اگر تمہیں  اپنی خواہش پوری کرنی ہے تو ان سے نکاح کر کے پوری کرلو اور حرام سے باز رہو۔ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے قوم کی بیٹیوں  کو اپنی بیٹیاں  اس لئے فرمایا کہ نبی عَلَیْہِ السَّلَام اپنی پوری امت کے لئے باپ کی طرح ہوتے ہیں ۔ (روح البیان، الحجر، تحت الآیۃ: ۷۱،۴ / ۴۷۷، خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۷۱، ۳ / ۱۰۶، جلالین، الحجر، تحت الآیۃ: ۷۱، ص۲۱۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now