قرآن - 15:86 سورہ الحجر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

86
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ ٱلۡخَلَّـٰقُ ٱلۡعَلِيمُ

Transliteration: (Inna Rabbaka Huwal khallaaqul 'aleem)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ(86) || بیشک تمہارا رب ہی بہت پیدا کرنے والا جاننے والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک تمہارا رب ہی بہت پیدا کرنے والا، جاننے والا ہے۔ || بیشک تمہارا رب ہی بہت پیدا کرنے والا، جاننے والا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحجر آیت 86 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّ رَبَّكَ:بیشک تمہارا رب۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کے جس رب نے آپ کو کمال کی انتہا تک پہنچایا وہی آپ کو،ان کفار کو اور تمام موجودات کو پیدا کرنے والا ہے اور وہ آپ کے اور ا ن کفار کے احوال کو تمام تر تفصیلات کے ساتھ جانتا ہے اور آپ کے اور ان کے درمیان ہونے والے معاملات میں  سے کچھ بھی اس سے پوشیدہ نہیں  ہے اس لئے آپ تمام امور میں  اسی پر توکل کریں  تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ فرما دے۔ (روح البیان، الحجر، تحت الآیۃ: ۸۶، ۴ / ۴۸۵)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now