قرآن - 15:92 سورہ الحجر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

92
فَوَرَبِّكَ لَنَسۡـَٔلَنَّهُمۡ أَجۡمَعِينَ

Transliteration: (Fawa Rabbika lanas'a lannahum ajma'een)

ترجمہ: کنزالایمان - فَوَرَبِّكَ لَنَسْــٴَـلَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَ(92)عَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(93) || تو تمہارے رب کی قسم ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے۔ جو کچھ وہ کرتے تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو تمہارے رب کی قسم ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے۔ اُس کے بارے میں جو وہ کرتے تھے۔ || تو تمہارے رب کی قسم ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے۔ اُس کے بارے میں جو وہ کرتے تھے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحجر آیت 92 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَوَرَبِّكَ:تو تمہارے رب کی قسم ۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کے رب عَزَّوَجَلَّ کی قسم! ہم قیامت کے دن مُقْتَسِمِین سے ان کے ا س عمل اور دیگر تمام گناہوں  کے بارے میں  ضرور پوچھیں  گے ۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کے رب عَزَّوَجَلَّ کی قسم! ہم قیامت کے دن تما م مُکَلِّفین سے ان کے ایمان ،کفر اور دیگر تمام اعمال کے بارے میں  پوچھیں  گے۔ (تفسیرکبیر، الحجر، تحت الآیۃ: ۹۲، ۷ / ۱۶۴، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now