Transliteration: (Innamal muu'minoonal lazeena aamanoo billaahi wa Rasoolihee summa lam yartaaboo wa jaahadoo biamwaalihim wa anfusihim fee sabeelil laah; ulaaaika humus saadiqoon)
{اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ: ایمان والے تو وہی ہیں جو اللہ اور اس کے
رسول پر ایمان لائے۔} ایمان کا دعویٰ کرنے والے دیہاتیوں سے فرمایا گیا : اگر
تم ایمان لانا چاہتے ہو تو یاد رکھو کہ ایمان والے تو وہی ہیں جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان لائے ،پھر انہوں نے اپنے دین و ایمان میں شک نہ کیا اور اپنی جان
اور مال سے اللہ تعالیٰ
کی راہ میں جہاد کیا اوریہی لوگ ایمان کے دعوے میں سچے ہیں ۔(تفسیرکبیر، الحجرات، تحت الآیۃ: ۱۵، ۱۰ / ۱۱۷، خازن، الحجرات، تحت الآیۃ: ۱۵، ۴ / ۱۷۴، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحجرات آیت 15 تفسیر