قرآن - 76:24 سورہ الإنسان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

24
فَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعۡ مِنۡهُمۡ ءَاثِمًا أَوۡ كَفُورٗا

Transliteration: (Fasbir lihukmi Rabbika wa laa tuti' minhum aasiman aw kafooraa)

ترجمہ: کنزالایمان - فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًا(24) || تو اپنے رب کے حکم پر صابر رہو اور ان میں کسی گنہگار یا ناشکرے کی بات نہ سنو۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو اپنے رب کے حکم پر ڈٹے رہو اور ان میں کسی گناہگار یا ناشکری کرنے والے کی بات نہ سنو۔ || تو اپنے رب کے حکم پر ڈٹے رہو اور ان میں کسی گناہگار یا ناشکری کرنے والے کی بات نہ سنو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الإنسان آیت 24 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ: تو اپنے رب کے حکم پر ڈٹے رہو۔} شانِ نزول: عتبہ بن ربیعہ اور ولید بن مغیرہ یہ دونوں  نبی ٔکریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ اگر آپ عورتیں  اور مال حاصل کرنے کے لئے اپنے دین کی تبلیغ کر رہے ہیں  تو ا س کام سے باز آئیے اور عتبہ نے کہا کہ اگر آپ ایسا کریں  گے تو میں  اپنی بیٹی سے آپ کی شادی کر دوں  گا اور مہر کے بغیر آپ کی خدمت میں  حاضر کردوں  گا اور ولید نے کہا کہ میں  آپ کو اتنا مال دے دوں  گا کہ آپ راضی ہوجائیں  گے۔ اس پریہ آیت نازل ہوئی اور اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ارشاد فرمایا:اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ رسالت کی تبلیغ فرما کر اور اس میں  مشقتیں  اٹھا کر اور دین کے دشمنوں  کی ایذائیں  برداشت کرکے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے حکم پر ڈٹے رہیں  اور ان میں  کسی گنہگار یا ناشکری کرنے والے کی بات نہ سنیں ۔( خازن، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۴، ۴ / ۳۴۲)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now