قرآن - 76:23 سورہ الإنسان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

23
إِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ ٱلۡقُرۡءَانَ تَنزِيلٗا

Transliteration: (Innaa nahnu nazzalnaa 'alaikal quraana tanzeelaa)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِیْلًا(23) || بے شک ہم نے تم پر قرآن بَتَدْرِیج اتارا۔ ترجمہ: کنزالعرفان (اے حبیب!) بیشک ہم نے تم پر تھوڑا تھوڑا کرکے قرآن اتارا۔ || (اے حبیب!) بیشک ہم نے تم پر تھوڑا تھوڑا کرکے قرآن اتارا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الإنسان آیت 23 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِیْلًا: بیشک ہم نے تم پر تھوڑا تھوڑا کرکے قرآن اتارا۔} اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، ہم نے آپ پر ایک ہی مرتبہ پورا قرآن نازل نہیں  کیا بلکہ آیت آیت کر کے تھوڑا تھوڑا نازل کیا اورا س میں  اللّٰہ تعالیٰ کی بڑی حکمتیں  ہیں ۔اس سے مقصودحضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دل کو تَقْوِیَت دینا ہے ، گویا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ’’اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، یہ کافر اگرچہ قرآن کو کہانَت اور جادو کہتے ہیں  لیکن میں  تاکید کے ساتھ فرماتا ہوں  کہ یہ قرآن میری طرف سے وحی ہے،حق ہے اورہم نے اسے تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا ہے لہٰذا آپ کافروں  کی طعنہ زنی سے دِلبرداشتہ نہ ہوں  کیونکہ آپ سچے نبی ہیں ۔( خازن، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۳، ۴ / ۳۴۱، روح البیان، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۳، ۱۰ / ۲۷۷، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now