قرآن - 76:21 سورہ الإنسان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

21
عَٰلِيَهُمۡ ثِيَابُ سُندُسٍ خُضۡرٞ وَإِسۡتَبۡرَقٞۖ وَحُلُّوٓاْ أَسَاوِرَ مِن فِضَّةٖ وَسَقَىٰهُمۡ رَبُّهُمۡ شَرَابٗا طَهُورًا

Transliteration: ('Aaliyahum siyaabu sundusin khudrunw wa istabraq, wa hullooo asaawira min fiddatinw wa saqaahum Rabbuhum sharaaban tahooraa)

ترجمہ: کنزالایمان - عٰلِیَهُمْ ثِیَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَّ اِسْتَبْرَقٌ٘-وَّ حُلُّوْۤا اَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍۚ-وَ سَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُوْرًا(21) || ان کے بدن پر ہیں کریب کے سبز کپڑے اور قنا دیز کے اور انھیں چاندی کے کنگن پہنائے گئے اور انھیں ان کے رب نے ستھری شراب پلائی۔ ترجمہ: کنزالعرفان ان پرباریک اور موٹے ریشم کے سبز کپڑے ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا رب انہیں پاکیزہ شراب پلائے گا۔ || ان پرباریک اور موٹے ریشم کے سبز کپڑے ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا رب انہیں پاکیزہ شراب پلائے گا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الإنسان آیت 21 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{عٰلِیَهُمْ: ان پر ہیں ۔} یعنی ان جنتیوں  کے بدن پرباریک اور موٹے ریشم کے سبز کپڑے ہوں  گے اور انہیں  چاندی کے (بھی) کنگن پہنائے جائیں  گے اور ان کا رب عَزَّوَجَلَّ انہیں  پاکیزہ شراب پلائے گاجو کہ انتہائی پاک صاف ہو گی، نہ اسے کسی کا ہاتھ لگا ہو گا،نہ کسی نے اسے چھوا ہو گا اور نہ وہ پینے کے بعد دنیا کی شراب کی طرح جسم کے اندر سڑ کر پیشاب بنے گی بلکہ اس شراب کی صفائی کا یہ عالَم ہے کہ جسم کے اندر اتر کر پاکیزہ خوشبو بن کر جسم سے نکلتی ہے اور جنت میں  رہنے والوں  کو کھانے کے بعدشراب پیش کی جائے گی، اسے پینے سے ان کے پیٹ صاف ہوجائیں  گے اور جو کچھ انہوں  نے کھایا ہو گا وہ پاکیزہ خوشبو بن کر ان کے جسموں  سے نکلے گا اور ان کی خواہشیں  اور رغبتیں  پھرتازہ ہوجائیں  گی۔( خازن، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۱، ۴ / ۳۴۱)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now