قرآن - 76:20 سورہ الإنسان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

20
وَإِذَا رَأَيۡتَ ثَمَّ رَأَيۡتَ نَعِيمٗا وَمُلۡكٗا كَبِيرًا

Transliteration: (Wa izaa ra ayta samma ra ayta na'eemanw wa mulkan kabeera)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اِذَا رَاَیْتَ ثَمَّ رَاَیْتَ نَعِیْمًا وَّ مُلْكًا كَبِیْرًا(20) || اور جب تو ادھر نظر اٹھائے ایک چین دیکھے اور بڑی سلطنت۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جب تووہاں دیکھے گا تو نعمتیں اور بہت بڑی سلطنت دیکھے گا۔ || اور جب تووہاں دیکھے گا تو نعمتیں اور بہت بڑی سلطنت دیکھے گا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الإنسان آیت 20 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اِذَا رَاَیْتَ ثَمَّ: اور جب تووہاں دیکھے گا۔} یعنی اے جنت میں  داخل ہونے والے!جب تو جنت میں  نظر اٹھائے گا تو وہاں ایسی نعمتیں  دیکھے گا جن کا وصف بیان نہیں  کیا جا سکتا اورتو وہاں  بہت بڑی سلطنت دیکھے گا جس کی حد اور انتہا نہیں  ،نہ اسے زوال آئے گا، نہ جنتی کو وہاں  سے منتقل کیاجائے گا اور اس سلطنت کی وُسعت کا یہ عالَم ہے کہ ادنیٰ مرتبے کا جنتی جب اپنے ملک کو دیکھے گا توایک ہزار برس کی راہ تک ایسے ہی دیکھے گا جیسے اپنے قریب کی جگہ دیکھتاہو اور قوت ودبدبے کا یہ حال ہوگا کہ فرشتے بھی اجازت کے بغیر نہیں  آئیں  گے۔( خازن، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۰، ۴ / ۳۴۱، جلالین، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۰، ص۴۸۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now