قرآن - 76:4 سورہ الإنسان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

4
إِنَّآ أَعۡتَدۡنَا لِلۡكَٰفِرِينَ سَلَٰسِلَاْ وَأَغۡلَٰلٗا وَسَعِيرًا

Transliteration: (Innaaa a'tadnaa lilkaa fireena salaasila wa aghlaalanw wa sa'eeraa)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَ اَغْلٰلًا وَّ سَعِیْرًا(4) || بے شک ہم نے کافروں کے لیے تیار کر رکھی ہیں زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی آگ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہیں ۔ || بیشک ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الإنسان آیت 4 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ: بیشک ہم نے کافروں  کے لیے تیار کر رکھی ہیں ۔} اس سے پہلی آیت میں  کافروں  اور ایمان والوں  کا ذکر کیا اور اس آیت میں  وہ چیزیں  بیان کی جارہی ہیں  جو کافروں  کے لئے تیار کی گئی ہیں ،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ بیشک ہم نے آخرت میں  کافروں  کے لیے زنجیریں  تیار کر رکھی ہیں  جن سے باندھ کر انہیں  دوزخ میں  گھسیٹا جائے گا اور ان کے لئے طَوق تیار کر رکھے ہیں  جوان کے گلوں  میں  ڈالے جائیں  گے اور ان کے لئے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے جس میں  انہیں  جلایا جائے گا۔( مدارک، الانسان، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۳۰۵، جلالین، الانسان، تحت الآیۃ: ۴، ص۴۸۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now