قرآن - 76:5 سورہ الإنسان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

5
إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ يَشۡرَبُونَ مِن كَأۡسٖ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًا(5)عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ یُفَجِّرُوْنَهَا تَفْجِیْرًا(6) || بے شک نیک پیئیں گے اس جام میں سے جس کی مِلُونی کافور ہے ۔ وہ کافور کیا؟ ایک چشمہ ہے جس میں سے اللہ کے نہایت خاص بندے پیئیں گے اپنے محلوں میں اسے جہاں چاہیں بہا کر لے جائیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک نیک لوگ اس جام سے پئیں گے جس میں کافورملاہوا ہوگا۔ وہ کافور ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے نہایت خاص بندے پئیں گے،وہ اسے (جہاں چاہیں گے) بہا کر لے جائیں گے۔ || بیشک نیک لوگ اس جام سے پئیں گے جس میں کافورملاہوا ہوگا۔ وہ کافور ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے نہایت خاص بندے پئیں گے،وہ اسے (جہاں چاہیں گے) بہا کر لے جائیں گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الإنسان آیت 5 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّ الْاَبْرَارَ: بیشک نیک لوگ۔} کفّار کا حال بیان کرنے کے بعد اب اس آیت اور اس کے بعد والی آیت میں  ایمان والوں  کا حال بیان کیا جارہا ہے کہ بیشک نیک لوگ جنت میں  اس جام میں  سے پئیں  گے جس میں کافورملاہوا ہوگا، وہ کافور جنت میں  ایک چشمہ ہے جس سے اللّٰہ تعالیٰ کے نہایت خاص بندے پئیں  گے اوروہ اپنے مکانات اور محلوں  میں  اسے آسانی کے ساتھ جہاں  چاہیں بہا کر لے جائیں  گے ،نیز کافور ملا جام پینے سے انہیں  کوئی نقصان نہ ہو گا کیونکہ جنتی لوگ جنت سے جو کچھ کھائیں  پئیں  گے اس سے انہیں  کوئی نقصان نہیں  پہنچے گا ۔( روح البیان، الانسان، تحت الآیۃ: ۵-۶، ۱۰ / ۲۶۲-۲۶۳، خازن، الانسان، تحت الآیۃ: ۵-۶، ۴ / ۳۳۸-۳۳۹، جمل، الانسان، تحت الآیۃ: ۵-۶، ۸ / ۱۸۵-۱۸۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now