قرآن - 84:4 سورہ الإنشقاق ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

4
وَأَلۡقَتۡ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتۡ

Transliteration: (Wa alqat maa feehaa wa takhallat)

ترجمہ: کنزالایمان - اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ(1)وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْ(2)وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْﭤ(3)وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْ(4)وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْﭤ(5) || جب آسمان شق ہو ۔ اور اپنے رب کا حکم سنے اور اسے سزاوار ہی یہ ہے۔ اور جب زمین دراز کی جائے۔ اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے اور خالی ہوجائے ۔ اور اپنے رب کا حکم سنے اور اسے سزاوار ہی یہ ہے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان جب آسمان پھٹ جائے گا ۔ اور وہ اپنے رب کا حکم سنے گااور اسے یہی لائق ہے۔ اور جب زمین کو دراز کر دیا جائے گا۔ اور جو کچھ اس میں ہے زمین اسے (باہر) ڈال دے گی اور خالی ہوجائے گی۔ اور وہ اپنے رب کا حکم سنے گی اور اسے یہی لائق ہے۔ || جب آسمان پھٹ جائے گا ۔ اور وہ اپنے رب کا حکم سنے گااور اسے یہی لائق ہے۔ اور جب زمین کو دراز کر دیا جائے گا۔ اور جو کچھ اس میں ہے زمین اسے (باہر) ڈال دے گی اور خالی ہوجائے گی۔ اور وہ اپنے رب کا حکم سنے گی اور اسے یہی لائق ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الإنشقاق آیت 4 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ: جب آسمان پھٹ جائے گا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی 4آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت قائم ہونے کے وقت جب آسمان پھٹ جائے گااور وہ اپنے پھٹنے کے بارے میں  اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کا حکم سنے گا اورا س کی اطاعت کرے گا اور اسے یہی لائق ہے کہ وہ اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کا حکم سنے اوراس کی اطاعت کرے اور جب زمین کوبرابر کرکے دراز کر دیا جائے گا اور اس پر کوئی عمارت اور کوئی پہاڑ باقی نہ رہے گا اور زمین اپنے اندر موجود سب خزانے اورمردے باہرڈال دے گی اور خزانوں  اور مُردوں  سے خالی ہوجائے گی اور وہ اپنے اندر کی چیزیں  باہر پھینک دینے کے بارے میں  اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کا حکم سنے گی اور اس کی اطاعت کرے گی اور اسے یہی لائق ہے کہ وہ اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کا حکم سنے اور اس کی اطاعت کرے تو اس وقت انسان اپنے عمل کا نتیجہ ثواب اور عذاب کی صورت میں  دیکھ لے گا۔( خازن، الانشقاق، تحت الآیۃ: ۱-۵، ۴ / ۳۶۳)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now