Transliteration: (Unzur kaifa daraboo lakal amsaala fadalloo falaa yastatee'oona sabeelaa)
{اُنْظُرْ: دیکھو!} ارشاد فرمایا کہ یہ کفار حضور اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کیلئے کیسی باتیں کہتے ہیں کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ناقص صفات کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں جیسے جادوگر، کاہن وغیرہ کے ساتھ۔( بیضاوی، بنی اسرائیل، تحت الآیۃ: ۴۸،۳ / ۴۵۰، ملخصاً)
حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی کسی صفت کو کسی گھٹیا چیز کے ساتھ تشبیہ دینا کفر ہے:
اس سے معلوم ہوا کہ حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یا آپ کی کسی صفت کو کسی گھٹیا چیز کے ساتھ تشبیہ دینا کفر ہے، جیسے سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے علمِ مبارک کومَعَاذَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کوئی جانوروں کے علم سے تشبیہ دے تو یقینا ایسا شخص تَوہین کا مُرتکب ہے۔
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الإسراء آیت 48 تفسیر