{قَالَ:کہا۔} شیطان نے مزید کہا کہ جسے تو نے میرے اوپر معزز بنایا اور اس کو مجھ پر فضیلت دی اور اس کو سجدہ کرایا تو میں قسم کھاتا ہوں کہ اگر تو نے مجھے قیامت تک مہلت دی تو میں اس کی اولا دکو پیس ڈالوں گایعنی گمراہ کردوں گا سوائے ان چند لوگوں کے جنہیں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بچائے اور محفوظ رکھے، اور وہ اس کے مخلص بندے ہیں ۔( روح البیان، الاسراء، تحت الآیۃ: ۶۲، ۵ / ۱۸۰، ملخصاً)شیطان کے اس کلام پر اللّٰہ تعالیٰ نے اس سے جوفرمایا وہ اگلی آیات میں ہے ۔
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الإسراء آیت 62 تفسیر