قرآن - 17:68 سورہ الإسراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

68
أَفَأَمِنتُمۡ أَن يَخۡسِفَ بِكُمۡ جَانِبَ ٱلۡبَرِّ أَوۡ يُرۡسِلَ عَلَيۡكُمۡ حَاصِبٗا ثُمَّ لَا تَجِدُواْ لَكُمۡ وَكِيلًا

Transliteration: (Afa amintum any yakhsifa bikum jaanibal barri aw yursila 'alaikum haasiban summa laa tajidoo lakum wakeelaa)

ترجمہ: کنزالایمان - اَفَاَمِنْتُمْ اَنْ یَّخْسِفَ بِكُمْ جَانِبَ الْبَرِّ اَوْ یُرْسِلَ عَلَیْكُمْ حَاصِبًا ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ وَكِیْلًا(68) || کیا تم اس سے نڈر ہوئے کہ وہ خشکی ہی کا کوئی کنارہ تمہارے ساتھ دھنسادے یا تم پر پتھراؤ بھیجے پھر اپنا کوئی حمایتی نہ پاؤ۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے کہ اللہ تمہارے ساتھ خشکی کا کنارہ زمین میں دھنسا دے یا تم پر پتھر بھیجے پھر تم اپنے لئے کوئی حمایتی نہ پاؤ۔ || کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے کہ اللہ تمہارے ساتھ خشکی کا کنارہ زمین میں دھنسا دے یا تم پر پتھر بھیجے پھر تم اپنے لئے کوئی حمایتی نہ پاؤ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الإسراء آیت 68 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَفَاَمِنْتُمْ:کیا تم بے خوف ہوگئے۔} یعنی اے لوگو! کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے کہ تمہارے دریا سے نجات پانے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ تمہیں  خشکی کے کنارے سمیت زمین میں  دھنسا دے جیسا کہ قارون کو زمین میں  دھنسا دیا تھا۔ آیت کا مقصد یہ ہے کہ خشکی وتری سب اللّٰہ تعالیٰ کے تحت ِقدرت ہیں  جیسا وہ سمندر میں  غرق کرنے اور بچانے دونوں  پر قادر ہے ایسا ہی خشکی میں  بھی زمین کے اندر دھنسا دینے اور محفوظ رکھنے دونوں  پر قادر ہے۔ خشکی ہو یا تری ہر کہیں  بندہ اس کی رحمت کا     محتاج ہے۔ وہ تمہیں  زمین میں  دھنسانے پر بھی قادر ہے اور یہ بھی قدرت رکھتا ہے کہ تم پر پتھروں  کی بارش برسا دے جیسے قومِ لوط پر بھیجی تھی اورپھر تم اپنے لئے کوئی حمایتی نہ پاؤ جو تمہیں  بچاسکے۔(روح البیان، الاسراء، تحت الآیۃ: ۶۸، ۵ / ۱۸۳، خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۶۸، ۳ / ۱۸۲، ملتقطاً) الغرض ہر حال میں  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرنا چاہیے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now