قرآن - 17:8 سورہ الإسراء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

8
عَسَىٰ رَبُّكُمۡ أَن يَرۡحَمَكُمۡۚ وَإِنۡ عُدتُّمۡ عُدۡنَاۚ وَجَعَلۡنَا جَهَنَّمَ لِلۡكَٰفِرِينَ حَصِيرًا

Transliteration: ('Asaa rabbukum anyyarhamakum; wa in 'uttum 'udnaa; wa ja'alnaa jahannama lilkaafireena haseera)

ترجمہ: کنزالایمان - عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یَّرْحَمَكُمْۚ-وَ اِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَاۘ-وَ جَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكٰفِرِیْنَ حَصِیْرًا(8) || قریب ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم کرے اور اگر تم پھر شرارت کرو تو ہم پھر عذاب کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کا قید خانہ بنایا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان قریب ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم فرمائے اور اگر تم پھر دوبارہ (شرارت) کرو گے تو ہم دوبارہ ( سزا) دیں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کیلئے قید خانہ بنادیا ہے۔ || قریب ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم فرمائے اور اگر تم پھر دوبارہ (شرارت) کرو گے تو ہم دوبارہ ( سزا) دیں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کیلئے قید خانہ بنادیا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الإسراء آیت 8 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَنْ یَّرْحَمَكُمْ:کہ تم پر رحم فرمائے۔} یعنی اے بنی اسرائیل! دوسری مرتبہ کے بعد بھی اگر تم دوبارہ توبہ کرلو اور گناہوں  سے باز آجاؤ تو ہم تم پر پھر اپنا رحم و کرم کریں  گے لیکن اگر تم نے تیسری مرتبہ پھر شرارت کی اور فتنہ وفساد کیا توہم پھر تمہیں  اس کی سزا دیں  گے چنانچہ پھر ایسا ہی ہوا کہ انہوں  نے تیسری مرتبہ بھی وہی حرکات کیں  اور زمانۂ مصطفوی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں  حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تکذیب کی تو اُن پر ذلت مسلط کردی گئی۔( روح البیان، الاسراء، تحت الآیۃ: ۸، ۵ / ۱۳۴-۱۳۵، ملخصاً) اور فرمادیا گیا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے یا لوگوں  کی طرف سے کوئی سہارا مل گیا تو ان کی کچھ بچت ہوجائے گی ورنہ ان پر ذلت مسلط کردی گئی ہے، چنانچہ ہمارے زمانے میں  یہودیوں  کو دیکھ لیں  کہ انہیں  مغربی ممالک کا سہارا حاصل ہے ، اگر وہ ہٹ جائے تو ایک دن میں  اپنی اوقات دیکھ لیں  گے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now