قرآن - 72:13 سورہ الجن ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

13
وَأَنَّا لَمَّا سَمِعۡنَا ٱلۡهُدَىٰٓ ءَامَنَّا بِهِۦۖ فَمَن يُؤۡمِنۢ بِرَبِّهِۦ فَلَا يَخَافُ بَخۡسٗا وَلَا رَهَقٗا

Transliteration: (Wa annaa lammaa sami'nal hudaaa aamannaa bihee famany yu'min bi rabbihee falaa yakhaafu bakhsanw wa laa rahaqa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى اٰمَنَّا بِهٖؕ-فَمَنْ یُّؤْمِنْۢ بِرَبِّهٖ فَلَا یَخَافُ بَخْسًا وَّ لَا رَهَقًا(13) || اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت سنی اس پر ایمان لائے تو جو اپنے رب پر ایمان لائے اسے نہ کسی کمی کا خوف نہ زیادتی کا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت (قرآن) کو سنا تواس پر ایمان لائے تو جو اپنے رب پر ایمان لائے اسے نہ کسی کمی کا خوف ہو گا اور نہ کسی زیادتی کا۔ || اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت (قرآن) کو سنا تواس پر ایمان لائے تو جو اپنے رب پر ایمان لائے اسے نہ کسی کمی کا خوف ہو گا اور نہ کسی زیادتی کا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الجن آیت 13 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰى: اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت (قرآن) کو سنا۔} ایمان قبول کرنے والے جِنّات  نے اپنے ساتھیوں  سے کہا ہم نے جب اس قرآنِ پاک کوسنا جو سب سے سیدھی راہ دکھاتاہے تو ہم کسی تاخیر اور شک کے بغیر فوراًاس پر اور اللّٰہ تعالیٰ پر ایمان لے آئے اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رسالت کی تصدیق کر دی تو جو اپنے رب عَزَّوَجَلَّ پر اور جس قرآن کو اس نے نازل کیا اس پر ایمان لائے تو اسے نیکیوں  یا ثواب کی کسی کمی کا خوف ہے اور نہ بدیوں کی کسی زیادتی کا ڈر ہے(تو اے ہمارے ساتھیو! تم بھی ہماری طرح قرآن اور نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان لے آؤ)۔( روح البیان، الجن، تحت الآیۃ: ۱۳، ۱۰ / ۱۹۵، قرطبی، الجن، تحت الآیۃ: ۱۳، ۱۰ / ۱۳، الجزء التاسع عشر، خازن، الجن، تحت الآیۃ: ۱۳، ۴ / ۳۱۷، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now