Transliteration: (Liya'lama an qad ablaghoo risaalaati rabbihim wa ahaata bi maa ladaihim wa ahsaa kulla shai'in 'adada)
{لِیَعْلَمَ: تا کہ دیکھ لے۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ کے پسندیدہ رسولوں کی ہر طر ف فرشتوں کا یہ پہرہ اس لئے لگایا جاتا ہے تا کہ اللّٰہ تعالیٰ دیکھ لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات اِختلاط سے محفوظ رکھ کر پہنچا دئیے ہیں اور اللّٰہ تعالیٰ کووہ سب کچھ معلوم ہے جو ان رسولوں اور فرشتوں کے پاس ہے تو ان کے اُمور میں سے کوئی چیز بھی اللّٰہ تعالیٰ سے مخفی نہیں اور اس نے اپنی پیدا کی ہوئی ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے ۔( روح البیان، الجن، تحت الآیۃ: ۲۸، ۱۰ / ۲۰۲، خازن، الجن، تحت الآیۃ: ۲۸، ۴ / ۳۲۰، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الجن آیت 28 تفسیر