قرآن - 62:1 سورہ الجمعة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

1
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ ٱلۡمَلِكِ ٱلۡقُدُّوسِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَكِيمِ

Transliteration: (Yusabbihu lilaahi maa fis samaawaati wa maa fil ardil Malikil Quddoosil 'Azeezil Hakeem)

ترجمہ: کنزالایمان - یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ(1) || اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے بادشاہ کمال پاکی والا عزت والا حکمت والا۔ ترجمہ: کنزالعرفان جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اس اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں جو بادشاہ، نہایت پاکی والا، بہت عزت والا، بڑا حکمت والا ہے۔ || جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اس اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں جو بادشاہ، نہایت پاکی والا، بہت عزت والا، بڑا حکمت والا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الجمعة آیت 1 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{یُسَبِّحُ لِلّٰهِ: اللّٰہ کی پاکی بیان کرتے ہیں ۔} یعنی آسمانوں  اور زمین میں  موجود تمام چیزیں  اس اللّٰہ تعالیٰ کی ہر نقص و عیب سے پاکی بیا ن کرتی ہیں  جس کی شان یہ ہے کہ وہ حقیقی بادشاہ ،انتہائی پاکی والا ،عزت والا اور حکمت والا ہے۔

تسبیح کی تین اَقسام:

             تسبیح تین طرح کی ہے۔

(1)…خَلقت کی تسبیح۔وہ یہ ہے کہ ہر شے کی ذات اور اس کی پیدائش خالق و قدیر رب تعالیٰ کی قدرت ، حکمت ، اس کی وحدانیّت اورہر نقص و عیب سے پاک ہونے پر دلالت کرتی ہے۔

(2)… معرفت کی تسبیح ۔وہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اپنے لطف و کرم سے مخلوق میں  اپنی معرفت پیدا کردے اور وہ اللّٰہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرے ۔

(3)…ضروری تسبیح ۔ وہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہر ایک جَوہَر پر اپنی تسبیح جاری فرماتا ہے اور معرفت کے بغیر ہی ہر جَوہَر یہ تسبیح کرتا ہے ۔( مدارک، الجمعۃ، تحت الآیۃ: ۱، ص۱۲۳۹، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now