قرآن - 62:6 سورہ الجمعة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

6
قُلۡ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ هَادُوٓاْ إِن زَعَمۡتُمۡ أَنَّكُمۡ أَوۡلِيَآءُ لِلَّهِ مِن دُونِ ٱلنَّاسِ فَتَمَنَّوُاْ ٱلۡمَوۡتَ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

Transliteration: (Qul yaaa ayyuhal lazeena haadoo in za'amtum annakum awliyaaa'u lilaahi min doonin naasi fatamannawul mawta in kuntum saadiqeen)

ترجمہ: کنزالایمان - قُلْ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ هَادُوْۤا اِنْ زَعَمْتُمْ اَنَّكُمْ اَوْلِیَآءُ لِلّٰهِ مِنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(6) || تم فرماؤ اے یہودیو! اگر تمہیں یہ گمان ہے کہ تم اللہ کے دوست ہو اور لوگ نہیں تو مرنے کی آرزو کرو اگر تم سچے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ :اے یہودیو!اگر تمہیں یہ گمان ہے کہ صرف تم اللہ کے دوست ہودوسرے لوگ نہیں ،تو ذرا مرنے کی تمنا کرواگر تم سچے ہو ۔ || تم فرماؤ :اے یہودیو!اگر تمہیں یہ گمان ہے کہ صرف تم اللہ کے دوست ہودوسرے لوگ نہیں ،تو ذرا مرنے کی تمنا کرواگر تم سچے ہو ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الجمعة آیت 6 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قُلْ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ هَادُوْا: تم فرماؤ :اے یہودیو!۔} یہودی کہتے تھے کہ ہم اللّٰہ تعالیٰ کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں ، اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک آخرت کا گھر خالص ہمارے لئے ہے اور جنت میں  صرف یہودی ہی جائیں  گے ۔اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو حکم دیا کہ آپ ان کے جھوٹ کو ظاہر کرنے کے لئے ان سے فرما دیں : اے یہودیو! تمہیں  یہ گمان ہے کہ دوسرے لوگوں  کو چھوڑ کر صرف تم اللّٰہ تعالیٰ کے دوست ہو ،اگر تم اپنے اس دعوے میں  سچے ہوتو مرنے کی آرزو کرو تاکہ موت تمہیں  اس تک پہنچا دے کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ کے دوستوں  کے لئے آخرت دنیا سے بہتر ہے۔(روح البیان، الجمعۃ، تحت الآیۃ: ۶، ۹ / ۵۱۸، خازن، الجمعۃ، تحت الآیۃ: ۶، ۴ / ۲۶۵، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now