قرآن - 18:53 سورہ الكهف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

53
وَرَءَا ٱلۡمُجۡرِمُونَ ٱلنَّارَ فَظَنُّوٓاْ أَنَّهُم مُّوَاقِعُوهَا وَلَمۡ يَجِدُواْ عَنۡهَا مَصۡرِفٗا

ترجمہ: کنزالایمان - وَ یَوْمَ یَقُوْلُ نَادُوْا شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهُمْ وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ مَّوْبِقًا(52)وَ رَاَ الْمُجْرِمُوْنَ النَّارَ فَظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ مُّوَاقِعُوْهَا وَ لَمْ یَجِدُوْا عَنْهَا مَصْرِفًا(53) || اور جس دن فرمائے گا کہ پکارو میرے شریکوں کو جو تم گمان کرتے تھے تو انہیں پکاریں گے وہ انہیں جواب نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک ہلاکت کا میدان کردیں گے۔ اور مجرم دوزخ کو دیکھیں گے تو یقین کریں گے کہ انہیں اس میں گرنا ہے اور اس سے پھرنے کی کوئی جگہ نہ پائیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور یاد کرو جس دن اللہ فرمائے گا :میرے ان شریکوں کو پکارو جنہیں تم (میرا شریک) گمان کرتےتھے تو وہ انہیں پکاریں گے تو وہ شریک انہیں جواب نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک ہلاکت کا میدان بنا دیں گے۔ اور مجرم دوزخ کو دیکھیں گے تو یقین کرلیں گے کہ وہ اس میں گرنے والے ہیں اور اس سے پھرنے کی کوئی جگہ نہ پائیں گے۔ || اور یاد کرو جس دن اللہ فرمائے گا :میرے ان شریکوں کو پکارو جنہیں تم (میرا شریک) گمان کرتےتھے تو وہ انہیں پکاریں گے تو وہ شریک انہیں جواب نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک ہلاکت کا میدان بنا دیں گے۔ اور مجرم دوزخ کو دیکھیں گے تو یقین کرلیں گے کہ وہ اس میں گرنے والے ہیں اور اس سے پھرنے کی کوئی جگہ نہ پائیں گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الكهف آیت 53 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ یَوْمَ: اور جس دن۔} ارشاد فرمایا کہ اور یاد کرو جس دن اللّٰہ تعالیٰ کفار سے فرمائے گا :اب تم میرے ان شریکوں  کو پکارو جنہیں  تم میرا شریک سمجھتے تھے تو وہ انہیں  پکاریں  گے لیکن ان کے شریک انہیں  جواب نہ دیں  گے اور ہم ان بتوں  اور بت پرستوں  کے درمیان اور اہلِ حق اور گمراہوں  کے درمیان ایک ہلاکت کا میدان بنادیں  گے جس میں  وہ اہلِ باطل اور ان کے بت پڑے رہیں  گے۔ مَوْبِقْ یا تو دوزخ کا ایک طبقہ ہے یا اس سے مراد مُطْلَقاً ہلاکت کی جگہ ہے۔  حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے فرمایا کہ مَوبِق جہنم کی ایک وادی کا نام ہے۔( خازن، الکھف، تحت الآیۃ: ۵۲، ۳ / ۲۱۵، مدارک، الکھف، تحت الآیۃ: ۵۲، ص۶۵۵، ملتقطاً)

{وَ رَاَ الْمُجْرِمُوْنَ النَّارَ:اور مجرم دوزخ کو دیکھیں  گے۔} یعنی جب مجرموں  کو جہنم کی طرف چلایا جائے گا تو وہ جہنم کو دیکھ کر یقین کر لیں  گے کہ اب وہ اس میں  گرنے والے ہیں  اور اس سے پھرنے کی کوئی جگہ نہ پائیں  گے کیونکہ جہنم ہر طرف سے انہیں  گھیر لے گی۔( روح البیان، الکھف، تحت الآیۃ: ۵۳، ۵ / ۲۵۹)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now