قرآن - 18:66 سورہ الكهف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

66
قَالَ لَهُۥ مُوسَىٰ هَلۡ أَتَّبِعُكَ عَلَىٰٓ أَن تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمۡتَ رُشۡدٗا

Transliteration: (Qaala lahoo Moosaa hal attabi'uka 'alaaa an tu'allimani mimmaa 'ullimta rushdaa)

ترجمہ: کنزالایمان - قَالَ لَهٗ مُوْسٰى هَلْ اَتَّبِعُكَ عَلٰۤى اَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا(66) || اس سے موسیٰ نے کہا کیا میں تمہارے ساتھ رہوں اس شرط پر کہ تم مجھے سکھادو گے نیک بات جو تمہیں تعلیم ہوئی۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس سے موسیٰ نے کہا: کیااس شرط پر میں تمہارے ساتھ رہوں کہ تم مجھے وہ درست بات سکھادو جو تمہیں سکھائی گئی ہے۔ || اس سے موسیٰ نے کہا: کیااس شرط پر میں تمہارے ساتھ رہوں کہ تم مجھے وہ درست بات سکھادو جو تمہیں سکھائی گئی ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الكهف آیت 66 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَالَ لَهٗ مُوْسٰى:اس سے موسیٰ نے کہا۔} صحیح بخاری شریف کی حدیث میں  ہے جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے حضرت خضر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو دیکھا کہ سفید چادر میں  لپٹے ہوئے ہیں  تو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے انہیں  سلام کیا۔ انہوں  نے دریافت کیا کہ تمہاری سرزمین میں  سلام کہاں ؟ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا کہ میں  موسیٰ ہوں ۔ انہوں  نے کہا کہ بنی اسرائیل کے موسیٰ ؟ آپ نے فرمایا کہ جی ہاں  ۔ پھر حضرت  موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان سے کہا: کیا اس شرط پر میں  آپ کے ساتھ رہوں  کہ آپ مجھے وہ درست بات سکھا دیں  جوآپ کو سکھائی گئی ہے۔(بخاری، کتاب التفسیر، سورۃ الکہف، باب واذ قال موسی لفتاہ لا ابرح حتّی ابلغ مجمع البحرین ۔۔۔ الخ، ۳ / ۲۶۵، الحدیث: ۴۷۲۵)

آیت’’ هَلْ اَتَّبِعُكَ عَلٰۤى اَنْ تُعَلِّمَنِ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:

            اس آیت سے دو باتیں  معلوم ہوئیں

(1)… آدمی کو علم کی طلب میں  رہنا چاہئے خواہ وہ کتنا ہی بڑا عالم ہو ۔

(2)…آدمی کو چاہئے کہ اپنے سے بڑے علم والے کے ساتھ(خواہ وہ استاد ہو یا کوئی اور) عاجزی اور ادب سے پیش آئے۔(مدارک، الکھف، تحت الآیۃ: ۶۶، ص۶۵۸)

            حضرت خضر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جو جواب دیا وہ اگلی آیت میں  مذکور ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now