قرآن - 18:67 سورہ الكهف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

67
قَالَ إِنَّكَ لَن تَسۡتَطِيعَ مَعِيَ صَبۡرٗا

ترجمہ: کنزالایمان - قَالَ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا(67)وَ كَیْفَ تَصْبِرُ عَلٰى مَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ خُبْرًا(68) || کہا آپ میرے ساتھ ہرگز نہ ٹھہر سکیں گے۔ اور اس بات پر کیونکر صبر کریں گے جسے آپ کا علم محیط نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان جواب دیا: آپ میرے ساتھ ہرگز نہ ٹھہر سکیں گے۔ اور آپ اس بات پر کس طرح صبر کریں گے جسے آپ کا علم محیط نہیں ۔ || جواب دیا: آپ میرے ساتھ ہرگز نہ ٹھہر سکیں گے۔ اور آپ اس بات پر کس طرح صبر کریں گے جسے آپ کا علم محیط نہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الكهف آیت 67 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{قَالَ:کہا۔} حضرت خضر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا: آپ میرے ساتھ ہرگز نہ ٹھہر سکیں  گے۔ حضرت خضر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے یہ اس لئے فرمایا کہ وہ جانتے تھے کہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوکچھ ناپسندیدہ اور ممنوع کام دیکھنا پڑیں  گے اور انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے ممکن ہی نہیں  کہ وہ ممنوع کام دیکھ کر صبر کرسکیں ۔( خازن، الکھف، تحت الآیۃ: ۶۷، ۳ / ۲۱۹)

{وَ كَیْفَ تَصْبِرُ:اور آپ کس طرح صبر کریں  گے۔} حضرت خضر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اُس ترکِ صبر کا عذر بھی خود ہی بیان فرما دیا اور فرمایا ’’ اور آپ اس بات پر کس طرح صبر کریں  گے جسے آپ کا علم محیط نہیں  اور ظاہر میں  وہ ممنوع ہیں ۔(خازن، الکھف، تحت الآیۃ: ۶۸، ۳ / ۲۱۹، مدارک، الکھف، تحت الآیۃ: ۶۸، ص۶۵۸، ملتقطاً)

 حضرت خضر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کا علم:

             حدیث شریف میں  ہے کہ حضرت خضر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے فرمایا کہ ایک علم اللّٰہ تعالیٰ نے مجھ کو ایسا عطا فرمایا جو آپ نہیں  جانتے اور ایک علم آپ کو ایسا عطا فرمایا جو میں  نہیں  جانتا۔( بخاری، کتاب التفسیر، سورۃ الکہف، باب واذ قال موسی لفتاہ لا ابرح حتّی ابلغ مجمع البحرین۔۔۔ الخ، ۳ / ۲۶۵، الحدیث: ۴۷۲۵)  مفسرین و محدثین کہتے ہیں  کہ جو علم حضرت خضر عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنے لئے خاص فرمایا وہ باطن اور مُکاشَفَہ کا ہے اور یہ اہلِ کمال کے لئے باعثِ فضل ہے۔( جمل، الکھف، تحت الآیۃ: ۶۸، ۴ / ۴۴۱)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now