قرآن - 18:99 سورہ الكهف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

99
۞وَتَرَكۡنَا بَعۡضَهُمۡ يَوۡمَئِذٖ يَمُوجُ فِي بَعۡضٖۖ وَنُفِخَ فِي ٱلصُّورِ فَجَمَعۡنَٰهُمۡ جَمۡعٗا

Transliteration: (Wa taraknaa ba'dahum Yawma'iziny yamooju fee ba'dinw wa nufikha fis Soori fajama'naahum jam'aa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ تَرَكْنَا بَعْضَهُمْ یَوْمَىٕذٍ یَّمُوْجُ فِیْ بَعْضٍ وَّ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَجَمَعْنٰهُمْ جَمْعًا(99) || اور اس دن ہم انہیں چھوڑ دیں گے کہ ان کا ایک گروہ دوسرے پر ریلا دے گا اور صور پھونکا جائے گا تو ہم ان سب کو اکٹھا کر لائیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اس دن ہم انہیں چھوڑ دیں گے کہ ان کا ایک گروہ دوسرے پر سیلاب کی طرح آئے گا اور صُور میں پھونک ماری جائے گی تو ہم سب کو جمع کر لائیں گے۔ || اور اس دن ہم انہیں چھوڑ دیں گے کہ ان کا ایک گروہ دوسرے پر سیلاب کی طرح آئے گا اور صُور میں پھونک ماری جائے گی تو ہم سب کو جمع کر لائیں گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الكهف آیت 99 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ تَرَكْنَا بَعْضَهُمْ یَوْمَىٕذٍ:اور اس دن ہم انہیں  چھوڑ دیں  گے۔} ارشاد فرمایا کہ جب دیوار ٹوٹ جائے گی تو اس دن ہم یاجوج اور ماجوج کو اس طرح چھوڑ دیں  گے کہ ان کا ایک گروہ دوسرے پر اس طرح آئے گا جس طرح پانی کی لہر ایک دوسرے پر آتی ہے اور وہ اپنی کثیر تعداد کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہوں  گے۔( خازن، الکہف، تحت الآیۃ: ۹۹، ۳ / ۲۲۶)

{وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ:اور صُور میں پھونک ماری جائے گی۔} اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یا جوج ماجوج کا نکلنا قربِ قیامت کے علامات میں  سے ہے۔( خازن، الکہف، تحت الآیۃ: ۹۹، ۳ / ۲۲۶)

{فَجَمَعْنٰهُمْ جَمْعًا:تو ہم سب کو جمع کر لائیں  گے۔}یعنی ہم قیامت کے دن تمام مخلوق کو عذاب و ثواب کے لئے جمع کر لائیں  گے۔( مدارک، الکہف، تحت الآیۃ: ۹۹، ص۶۶۴، روح البیان، الکہف، تحت الآیۃ: ۹۹، ۵ / ۳۰۱، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now