قرآن - 18:100 سورہ الكهف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

100
وَعَرَضۡنَا جَهَنَّمَ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡكَٰفِرِينَ عَرۡضًا

Transliteration: (Wa 'aradnaa jahannama Yawma'izil lilkaafireena 'ardaa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَّ عَرَضْنَا جَهَنَّمَ یَوْمَىٕذٍ لِّلْكٰفِرِیْنَ عَرْضَاﰳ(100) || اور ہم اس دن جہنم کافروں کے سامنے لائیں گے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم اس دن جہنم کافروں کے سامنے لائیں گے۔ || اور ہم اس دن جہنم کافروں کے سامنے لائیں گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الكهف آیت 100 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ عَرَضْنَا جَهَنَّمَ یَوْمَىٕذٍ:اور ہم اس دن جہنم لائیں  گے۔} یعنی جس دن ہم تمام مخلوق کو جمع کریں  گے اس دن جہنم کافروں  کے سامنے لائیں  گے تاکہ وہ اسے صاف دیکھیں  اور اس کا جوش مارنا اور چنگھاڑناسنیں ۔( ابو سعود، الکہف، تحت الآیۃ: ۱۰۰، ۳ / ۴۰۷)

                ایک اور مقام پر  اللہ  تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

’’ وَ اَعْتَدْنَا لِمَنْ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِیْرًاۚ(۱۱) اِذَا رَاَتْهُمْ مِّنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ سَمِعُوْا لَهَا تَغَیُّظًا وَّ زَفِیْرًا‘‘(فرقان:۱۱،۱۲)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور ہم نے قیامت کو جھٹلانے والوں  کیلئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔ جب وہ آگ انہیں  دور کی جگہ سے دیکھے گی تو کافر اس کا جوش مارنا اور چنگھاڑناسنیں  گے۔

            اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ  اللہ صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’قیامت کے دن جہنم کو لایا جائے گا، اس کی ستر ہزار لگامیں  ہوں  گی اور ہر لگام کو ستر ہزار فرشتے پکڑ کر کھینچ رہے ہوں  گے۔( مسلم، کتاب الجنّۃ وصفۃ نعیمہا واہلہا، باب فی شدۃ حرّ نار جہنّم وبعد قعرہا وما تأخذ من المعذّبین، ص۱۵۲۳،  الحدیث: ۲۹(۲۸۴۲))

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now