قرآن - 70:29 سورہ المعارج ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

29
وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِفُرُوجِهِمۡ حَٰفِظُونَ

Transliteration: (Wallazeena hum li furoojihim haafizoon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ(29)اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ(30) || اوروہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ مگر اپنی بیبیوں یا اپنے ہاتھ کے مال کنیزوں سے کہ ان پر کچھ ملامت نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ مگر اپنی بیویوں یا اپنی کنیزوں سے تو بیشک ان پر کچھ ملامت نہیں ۔ || اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ مگر اپنی بیویوں یا اپنی کنیزوں سے تو بیشک ان پر کچھ ملامت نہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المعارج آیت 29 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ: اور وہ جو اپنی شرمگاہوں  کی حفاظت کرتے ہیں ۔} اس آیت میں  پانچواں  وصف بیان کیا گیا کہ (ان لوگوں  میں  حرص اور بے صبری نہیں  پائی جاتی) جو اپنی بیویوں  یا اپنی کنیزوں  کے علاوہ (دیگر لوگوں ) سے اپنی شرمگاہوں  کی (زنا، لِواطَت اور مُشت زنی وغیرہ سے) حفاظت کرتے ہیں  تو بیشک اپنی بیویوں  اور کنیزوں  سے حیض و نفاس کے علاوہ اوقات میں  شرمگاہوں  کی حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے ان پر کچھ ملامت نہیں  اور ا س بناء پر دنیا اور آخرت میں  ان سے کوئی مُؤاخذہ نہیں۔(تفسیر کبیر، المعارج، تحت الآیۃ: ۲۹، ۱۰ / ۶۴۵، روح البیان، المعارج، تحت الآیۃ: ۲۹-۳۰، ۱۰ / ۱۶۵، ملتقطاً)

            اس سے معلوم ہوا کہ اپنی مَنکوحہ بیوی اور اپنی مِلکیَّت میں  موجود وہ لونڈی جس سے صحبت حلال ہے،ان سے پردہ نہیں  لہٰذا شوہر بیوی اور مالک لونڈی ایک دوسرے کابدن دیکھ سکتے ہیں ۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now