قرآن - 70:31 سورہ المعارج ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

31
فَمَنِ ٱبۡتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡعَادُونَ

Transliteration: (Famanib taghaa waraaa'a zaalika fa ulaaa'ika humul 'aadoon)

ترجمہ: کنزالایمان - فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَ(31) || تو جو ان دو کے سوا اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو جو ان دو کے سوا اور کوئی صورت چاہیں تووہی حد سے بڑھنے والے ہیں ۔ || تو جو ان دو کے سوا اور کوئی صورت چاہیں تووہی حد سے بڑھنے والے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المعارج آیت 31 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ: تو جو ان دو کے سوا اور کوئی صورت چاہیں ۔} یعنی جو لوگ اپنی بیویوں  اور اپنی مِلکیَّت  میں  موجود (ان) کنیزوں  (جن سے صحبت حلال ہے) کے علاوہ (شہوت پوری کرنے کی) کوئی اور صورت چاہیں  تو وہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں  کہ حلال سے حرام کی طرف تجاوُز کرتے ہیں  ۔ اس آیت سے مُتعَہ، لِواطَت، جانوروں  کے ساتھ قضائِ شہوت اور اپنے ہاتھ سے منی خارج کرنے کی حرمت ثابت ہوتی ہے۔( مدارک، المعارج، تحت الآیۃ: ۳۱، ص۱۲۸۰)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now