قرآن - 111:1 سورہ المسد ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

1
تَبَّتۡ يَدَآ أَبِي لَهَبٖ وَتَبَّ

Transliteration: (Tabbat yadaa abee Lahabinw-wa tabb)

ترجمہ: کنزالایمان - تَبَّتْ یَدَاۤ اَبِیْ لَهَبٍ وَّ تَبَّﭤ(1) || تباہ ہوجائیں ابولہب کے دونوں ہاتھ اور وہ تباہ ہوہی گیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان ابولہب کے دونوں ہاتھ تباہ ہوجائیں اور وہ تباہ ہوہی گیا۔ || ابولہب کے دونوں ہاتھ تباہ ہوجائیں اور وہ تباہ ہوہی گیا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المسد آیت 1 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{تَبَّتْ یَدَاۤ اَبِیْ لَهَبٍ وَّ تَبَّ: ابولہب کے دونوں  ہاتھ تباہ ہوجائیں  اور وہ تباہ ہوہی گیا۔ } ابولہب کا نام عبدالعزّیٰ ہے ،یہ عبدالمطَّلب کا بیٹا اورسرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کا چچا تھا ،بہت ہی گورا اورخوبصورت آدمی تھا، اِسی لئے اس کی کنیَت ابولہب ہے اور اسی کنیت سے وہ مشہور تھا۔اس کے بیٹوں  عتبہ اور عُتَیبَہ کے نکاح میں  حضور پُر نور صَلَّی  اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی صاحبزادیاں  حضرت رقیہ اور حضرت اُمِّ کلثوم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا تھیں ، اس سورت کے نزول کے بعد ابو لہب نے ان صاحبزادیوں  کوطلاق دلوادی ،عتبہ کا واقعہ بھی بڑا عبرتناک ہے کہ اس نے حضور پُرنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی شہزادی کو طلاق دینے کے ساتھ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی گستاخی بھی کی جس پر سرورِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے اس کے لئے ہلاکت کی دعا کی، چنانچہ ایک سفر میں  بڑی حفاظتوں  کا انتظام کرلینے کے باوجود ایک شیر نے اسے پھاڑ ڈالا ۔

            آیت میں  ابولہب کے دونوں  ہاتھ ہلاک ہونے سے مراد اس کی ذات کی ہلاکت ہے اورآیتِ مبارکہ میں  ابولہب کی ہلاکت کی پیشین گوئی کی گئی چنانچہ وہ بدترین موت مرا اور وہ جنگ ِ بدر کے ایک ہفتے بعد کالے دانے کی بیماری سے مرا، جسے عرب میں  عد سہ کہتے ہیں ،اہلِ عرب اسے مُتَعَدّی بیماری سمجھ کر اس سے بہت بچتے تھے،اس لئے تین دن تک اس مردود کی لاش پڑی رہی، پھول پھٹ کر بد بو دینے لگی، تب اجرت دے کر مزدوروں  سے پھینکوائی گئی۔( روح البیان، المسد، تحت الآیۃ: ۲، ۱۰ / ۵۳۴)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now