قرآن - 111:2 سورہ المسد ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

2
مَآ أَغۡنَىٰ عَنۡهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ

Transliteration: (Maa aghnaa 'anhu maaluhoo wa ma kasab )

ترجمہ: کنزالایمان - مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُ مَالُهٗ وَ مَا كَسَبَﭤ(2)سَیَصْلٰى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ(3) || اسے کچھ کام نہ آیا اس کا مال اور نہ جو کمایا۔ اب دھنستا ہے لپٹ مارتی آگ میں وہ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس کا مال اور اس کی کمائی اس کے کچھ کام نہ آئی۔ اب وہ شعلوں والی آگ میں داخل ہوگا۔ || اس کا مال اور اس کی کمائی اس کے کچھ کام نہ آئی۔ اب وہ شعلوں والی آگ میں داخل ہوگا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المسد آیت 2 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُ مَالُهٗ وَ مَا كَسَبَ: اس کا مال اور اس کی کمائی اس کے کچھ کام نہ آئی۔ } مروی ہے کہ ابولہب نے جب پہلی آیت سنی تو کہنے لگا کہ جو کچھ میرے بھتیجے کہتے ہیں  اگر سچ ہے تو میں  اپنی جان کے لئے اپنے مال و اولاد کو فدیہ کردوں  گا ۔اس آیت میں  اس کا رد فرمایا گیا کہ یہ خیال غلط ہے اس وقت کوئی چیز کام آنے والی نہیں ۔( مدارک، المسد، تحت الآیۃ: ۲، ص۱۳۸۱، خزائن العرفان، اللّہب، تحت الآیۃ: ۲، ص۱۱۲۴)

{سَیَصْلٰى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ: اب وہ شعلوں  والی آگ میں  داخل ہوگا ۔} یعنی ابو لہب قیامت کے بعد دوزخ میں  داخل ہو کر آگ کا عذاب پائے گا، اس سے معلوم ہوا کہ ابو لہب کا دوزخی ہونا یقینی ہے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now