قرآن - 58:18 سورہ المجادلة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

18
يَوۡمَ يَبۡعَثُهُمُ ٱللَّهُ جَمِيعٗا فَيَحۡلِفُونَ لَهُۥ كَمَا يَحۡلِفُونَ لَكُمۡ وَيَحۡسَبُونَ أَنَّهُمۡ عَلَىٰ شَيۡءٍۚ أَلَآ إِنَّهُمۡ هُمُ ٱلۡكَٰذِبُونَ

Transliteration: (Yawma yab'asuhumul laahujamee'an fa yahlifoona lahoo kamaa yahlifoona lakum wa yahsaboona annahum 'alaa shai'; alaaa innahum humul kaaziboon)

ترجمہ: کنزالایمان - یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا فَیَحْلِفُوْنَ لَهٗ كَمَا یَحْلِفُوْنَ لَكُمْ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ عَلٰى شَیْءٍؕ-اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ(18) || جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا تو اُس کے حضور بھی ایسے ہی قسمیں کھائیں گے جیسی تمہارے سامنے کھارہے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ انھوں نے کچھ کیا سنتے ہو بے شک وہی جھوٹے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا تو اس کے حضور بھی ایسے ہی قسمیں کھائیں گے جیسے تمہارے سامنے کھارہے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی چیزپر ہیں ۔خبردار! بیشک وہی جھوٹے ہیں ۔ || جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا تو اس کے حضور بھی ایسے ہی قسمیں کھائیں گے جیسے تمہارے سامنے کھارہے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی چیزپر ہیں ۔خبردار! بیشک وہی جھوٹے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المجادلة آیت 18 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا: جس دن اللّٰہ ان سب کو اٹھائے گا۔} یعنی وہ دن یاد کریں  جس دن اللّٰہ تعالیٰ ان سب منافقوں کو اٹھائے گا تو اس کی بارگاہ میں  بھی قسمیں  کھائیں  گے کہ دنیا میں  ہم مخلص مومن تھے منافق نہ تھے جیسے آج تمہارے سامنے دنیا میں کھارہے ہیں  اور وہ اپنی جھوٹی قسموں  کو کار آمد سمجھتے ہیں  کہ ان کی بدولت بچ جائیں  گے (حالانکہ ایساہر گز نہ ہو گا)خبردار! بیشک وہی اپنی قسموں  میں  جھوٹے ہیں اور ایسے جھوٹے کہ دنیا میں  بھی جھوٹ بولتے رہے اور آخرت میں  بھی بولیں  گے ، رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سامنے بھی جھوٹ بولا اورقیامت کے دن خدا کے سامنے بھی جھوٹ بولیں  گے ۔( مدارک، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۱۸، ص۱۲۲۰، روح البیان، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۱۸، ۹ / ۴۰۹، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now