قرآن - 67:24 سورہ الملك ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

24
قُلۡ هُوَ ٱلَّذِي ذَرَأَكُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَإِلَيۡهِ تُحۡشَرُونَ

Transliteration: (Qul huwal lazee zara akum fil ardi wa ilaihi tuhsharoon)

ترجمہ: کنزالایمان - قُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ(24) || تم فرماؤ وہی ہے جس نے زمین میں تمہیں پھیلایا اور اسی کی طرف اٹھائے جاؤ گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ: وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف تمہیں اکٹھا کیا جائے گا ۔ || تم فرماؤ: وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف تمہیں اکٹھا کیا جائے گا ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الملك آیت 24 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ: تم فرماؤ: وہی ہے جس نے تمہیں  زمین میں  پھیلایا۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ فرما دیں  کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  وہی ہے جس نے گفتگومیں  تمہاری زبانوں ،تمہارے رنگوں ، تمہارے لباسوں ،تمہاری شکلوں  اورصورتوں  کے مختلف ہونے کے ساتھ تمہیں  زمین کے کونے کونے میں  پھیلایا اور تم (قیامت کے دن اپنے اعمال کے) حساب اور (ان کی) جزا کے لئے اسی کی طرف اٹھائے جاؤ گے ۔( ابن کثیر، الملک، تحت الآیۃ: ۲۴، ۸ / ۲۰۲، مدارک، الملک، تحت الآیۃ: ۲۴، ص۱۲۶۵، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now