قرآن - 67:30 سورہ الملك ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

30
قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِنۡ أَصۡبَحَ مَآؤُكُمۡ غَوۡرٗا فَمَن يَأۡتِيكُم بِمَآءٖ مَّعِينِۭ

Transliteration: (Qul ara'aytum in asbaha maaa'ukum ghawran famai ya'teekum bimaaa'im ma'een)

ترجمہ: کنزالایمان - قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ(30) || تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے تو وہ کون ہے جو تمہیں پانی لادے نگاہ کے سامنے بہتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ: بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے تو وہ کون ہے جو تمہیں نگاہوں کے سامنے بہتاہواپانی لادے؟ || تم فرماؤ: بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے تو وہ کون ہے جو تمہیں نگاہوں کے سامنے بہتاہواپانی لادے؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الملك آیت 30 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قُلْ: تم فرماؤ۔} اس آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے دلیل کے طور پر اپنی ایک نعمت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اے حبیب!  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، آپ ان مشرکین سے فرما دیں  کہ اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں  دھنس جائے اور اتنی گہرائی میں  پہنچ جائے کہ ڈول وغیرہ سے بھی ہاتھ نہ آسکے تو وہ کون ہے جو تمہیں  نگاہوں  کے سامنے بہتاہواپانی لادے کہ اُس تک ہر ایک کا ہاتھ پہنچ سکے۔اس کے جواب میں  وہ ضرورکہیں  گے کہ یہ صرف اللّٰہ تعالیٰ ہی کی قدرت میں  ہے تو اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ بت جو کہ کسی چیز پر قدرت نہیں  رکھتے انہیں  کیوں  عبادت میں  اُس قادرِ برحق کا شریک کرتے ہو۔( خازن، الملک، تحت الآیۃ: ۳۰، ۴ / ۲۹۳)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now