قرآن - 67:29 سورہ الملك ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

29
قُلۡ هُوَ ٱلرَّحۡمَٰنُ ءَامَنَّا بِهِۦ وَعَلَيۡهِ تَوَكَّلۡنَاۖ فَسَتَعۡلَمُونَ مَنۡ هُوَ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ

Transliteration: (Qul huwar rahmaanu aamannaa bihee wa 'alaihi tawakkalnaa fasata'lamoona man huwa fee dalaalim mubeen)

ترجمہ: کنزالایمان - قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَ عَلَیْهِ تَوَكَّلْنَاۚ-فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ(29) || تم فرماؤ وہی رحمٰن ہے ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسہ کیا تو اب جان جاؤ گے کون کھلی گمراہی میں ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ: وہی رحمٰن ہے ،ہم اس پر ایمان لائے اور ہم نے اسی پر بھروسہ کیا تو تم جلدجان جاؤ گے کہ کون کھلی گمراہی میں ہے؟ || تم فرماؤ: وہی رحمٰن ہے ،ہم اس پر ایمان لائے اور ہم نے اسی پر بھروسہ کیا تو تم جلدجان جاؤ گے کہ کون کھلی گمراہی میں ہے؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الملك آیت 29 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ: تم فرماؤ: وہی رحمٰن ہے۔ }ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، آپ ان مشرکین  سے فرما دیں  کہ جس کی طرف ہم تمہیں  دعوت دیتے ہیں  وہی رحمٰن ہے ،ہم اس پر ایمان لائے اور اسی کی عبادت کرتے ہیں  اور تم اس کے ساتھ کفر کرتے ہو اور ہم نے اسی پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے تمام اُمور اس کے سپرد کر دئیے ہیں  اورجب تم پر عذاب نازل ہو گا تو تم جلد جان جاؤ گے کہ ہم گمراہی میں  تھے یا تم۔( خازن، الملک، تحت الآیۃ: ۲۹، ۴ / ۲۹۲، مدارک، الملک، تحت الآیۃ: ۲۹، ص۱۲۶۵، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now